امور داخلہ کی وزارت
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کرناٹک کے باگل کوٹ ضلع میں بہت سے پروجیکٹوں کا آغاز کیا
جب سے مودی جی وزیر اعظم بنے ہیں تب سے انہوں نے ایک خود کفیل بھارت بنانے کے لئے بڑے اقدام کیے ہیں: امت شاہ
مودی حکومت کرناٹک کی ترقی کے تئیں عہد بستہ ہے اور آج نرانی گروپ آف انڈسٹریز کی اس پہل سے کسانوں کا معیار زندگی اور ان کی آمدنی میں اضافہ ہوگا
مودی حکومت نے ایتھانول کے استعمال کو فروغ دینے کے لئے کافی کوششیں کی ہیں اور 2015 میں ایتھانول پر سے سینٹرل ایکسائز ڈیوٹی ہٹائی
وزیر اعظم نریندر مودی نے کسانوں کی آمدنی دوگنا کرنے کو ترجیح دی ہے اور مودی حکومت نے زرعی بجٹ 14-2013 میں 21931 کروڑ روپے سے بڑھا کر 134399 کروڑ روپے کردیا ہے
Posted On:
17 JAN 2021 5:41PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے آج کرناٹک کے باگل کوٹ ضلع میں بہت سے پروجیکٹوں کا آغاز کیا۔ کرناٹک کے اپنے دو روزہ دورے کے موقع پر مرکزی وزیر داخلہ نے آج چینی کی ایک مل کی توسیع کے پروجیکٹ کا بھی افتتاح کیا اور وجے بینک کی 75ویں شاخ کا بھی افتتاح کیا۔ انہوں نے آیورویدک میڈیکل کالج اور بہت سے زرعی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔ اس موقع پر جناب امت شاہ نے کہا کہ 2014 اور 2019 میں کرناٹک کے عوام نے مودی جی کے حق میں زبردست ووٹ دیا تھا اور تب سے مودی جی وزیر اعظم بن گئے۔ انہوں نے ایک خود کفیل ہندوستان بنانے کے لئے بڑے اقدام کیے ہیں۔ اس موقع پر کوئلہ اور کانکنی اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی، کرناٹک کے وزیر اعلیٰ بی ایس یدی یورپا، نائب وزیر اعلیٰ گووند کاراجول، کرناٹک کے وزیر داخلہ جناب بسا واراج بومئی اور دیگر ریاستی وزرا کے علاوہ بہت سے لیڈران بھی موجود تھے۔
مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ نریندر مودی حکومت نے ایتھانول کے استعمال کو فروغ دینے کے لئے بہت سی کوششیں کی ہیں اور 2015 میں ایتھانول پر سے سینٹرل ڈیوٹی ہٹا دی تھی، جبکہ 2018 میں جی ایس ٹی ڈیوٹی 18 فیصد سے کم کرکے 5 فیصد کردی تھی ، تاکہ کسان پیٹرول کی ایتھانول ملاوٹ بلینڈنگ سے فائدہ اٹھاسکیں۔ جناب شاہ نے کہا کہ آج یومیہ 2600 کلو لیٹرس ایتھانول پیدا کرنے کا عمل نرانی گروپ کی طرف سے کیا جارہا ہے، جو کہ ایک قابل ستائش کوشش ہے۔ ایندھن کی نئی پالیسی کے تحت گنا کے جوس، خام شکر، گڑ اور سڑے ہوئے اناج کے استعمال کی بھی اجازت دے دی گئی ہے تاکہ ایتھانول تیار کرنے میں استعمال ہوسکے۔
جناب شاہ نے کہا کہ جب مودی حکومت نے اقتدار سنبھالا تھا تو 1.58 فیصد کی ایتھانول ملاوٹ تھی جس پر مودی حکومت نے 2022 تک 10 فیصد تک بڑھانے کا نشانہ رکھا اور 2025 تک 20 فیصد کا نشانہ رکھا ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کسانوں کی آمدنی دوگنا کرنے کو ترجیح دی ہے اور مودی حکومت نے 14-2013 میں زرعی بجٹ میں 134399 کروڑ روپے کا اضافہ کیا جو 21931 کروڑ روپے تھا۔ ایم ایس پی میں بھی اضافہ کیاگیا تاکہ کسانوں کی آمدنی میں ان کے خرچ سے 50 فیصد سے زیادہ بڑھ سکے۔ پی ایم کسان سمان ندھی اسکیم کے تحت 25 دسمبر کو 113619 کروڑ روپے کسی بچولیے کے رول کے بغیر تقریباً 9 کروڑ کسانوں کے کھاتوں میں براہ راست منتقل کی گئی۔ ایک ہزار سے زیادہ منڈیوں کو آن لائن کیا گیا اور 10 ہزار ایف پی اوز سیٹ اپ قائم کیے گئے۔
مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے یہ بھی کہا کہ مودی جی کی قیادت میں حکومت نے کشمیر سے دفعہ 370 ہٹاکر ایک جرأتمندانہ قدم اٹھایا ہے اور طویل عرصے سے جاری مسئلے کو حل کیا ہے۔
جناب شاہ نے کہا کہ مودی حکومت کرناٹک کی ترقی کے تئیں عہد بستہ ہے اور آج کسانوں کا معیار زندگی بہتر ہورہی ہے اور نرانی گروپ آف انڈسٹریز کی اس پہل کے ساتھ کسانوں کی آمدنی میں اضافہ ہوگا۔
..........................
ش ح، ح ا، ع ر
17-01-2021
U-487
(Release ID: 1689598)
Visitor Counter : 166