نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

کھیلوں کی وزارت کا تمام نئے اور معیاری کھیل سے متعلق مقامات کو نامور کھلاڑیوں کے نام پر رکھنے کا فیصلہ

Posted On: 17 JAN 2021 3:50PM by PIB Delhi

ملک میں نامور کھلاڑیوں کی عزت افزائی اور ان کے احترام کی کوشش کے سلسلے میں کھیلوں کی وزارت نے اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا ایس اے آئی کی تمام آئندہ اور معیاری کھیل سے متعلق مقامات کو ان نامور ایتھلیٹس کے نام پر رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، جنہوں نے بھارت میں کھیلوں میں زبردست تعاون دیا ہے۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0012M56.jpg

پہلے مرحلے میں لکھنؤ میں نیشنل سینٹر آف ایکسیلینس (این سی او ای) میں نئی تعمیر شدہ ایئر کنڈیشن کشتی ہال اور لیئرنرس سوئمنگ پول، این سی او ای بھوپال میں سو بستر والا ہاسٹل، این سی او ای سونی پت میں کثیر مقصدی ہال اور لڑکیوں کے ہاسٹل مقامی اسٹار کھلاڑیوں کے نام پر رکھے جائیں گے۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00273YH.jpg

اس فیصلے کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کھیلوں کے مرکزی وزیر کرن رجیجو نے بتایا کہ ملک میں کھیلوں کے کلچر کے فروغ کے لئے یہ ضروری ہے کہ ہمارے کھلاڑی وہ عزت واحترام حاصل کریں جن کے وہ مستحق ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت پہلے ہی موجودہ اور سابق ایتھلیٹس کو تمام طرح کی مدد فراہم کررہی ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ انہیں باوقار اور آرام دہ زندگی حاصل ہے۔ کھیلوں سے متعلق مقامات ان کے نام پر کرنے کے علاوہ کھیلوں کے تئیں ان کی خدمات کو تسلیم کرتے ہوئے حکومت کی کوشش ہے کہ کھلاڑیوں کے تئیں ان کے عزم کو مضبوط کیا جائے۔

.....................

 

 

    ش ح، ح ا، ع ر

17-01-2021

U-486



(Release ID: 1689597) Visitor Counter : 144