وزیراعظم کا دفتر

وزیراعظم نے راجستھان کے جالور میں ہوئے بس حادثے کے نتیجے میں ہوئے جانی نقصان پر اظہار تعزیت کی

Posted On: 17 JAN 2021 11:24AM by PIB Delhi

نئی دلّی  ،  17  جنوری، 2021 /

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے  راجستھان کے جالور میں ایک بس حادثے کے نتیجے میں ہوئے جانی نقصان پر اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

 اپنے ٹوئیٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ ’’راجستھان کے جالور میں ہوئے بس حادثے کی خبر سے گہرا صدمہ پہنچا ہے۔ اس حادثے میں کئی لوگوں کو اپنی جانیں گنوانی  پڑی ہیں۔ میں ان کے اہل خانہ  کے ساتھ اظہار تعزیت کرتا ہوں اور زخمیوں کے جلد صحت یاب ہونے کی دعا کرتا ہوں۔‘‘

*****

ش ح۔ ن ر

U NO:469


(Release ID: 1689303)