وزارت اطلاعات ونشریات

آزمودہ کار اداکار اور ڈائریکٹر بسوجیت چیٹرجی کو 51ویں افّی میں سال کی بھارتی شخصیت کے خطاب سے نوازا گیا

 

نئی دہلی،16 جنوری ، 2021 / گوا میں بھارت کے 51ویں بین الاقوامی فلم فیسٹیول میں ہندی اور بنگالی سنیما کے آزمودہ کار اداکار ، فلم ساز ، ہدایت کار اور گلوکار جناب بسو جیت چیٹرجی کو سال کی بھارتی شخصیت کے خطاب سے نوازا گیا ہے۔ اس ایوارڈ کا اعلان فیسٹیول کی افتتاحی تقریب میں اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر جناب پرکاش جاوڈیکر نے کیا تھا۔

مرکزی وزیر نے  کہا تھا کہ انہیں یہ ایوارڈ  مارچ 2021 میں دیا جائےگا جب قومی فلم ایوارڈ دیئے جائیں گے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/1ETQ5.jpg

 

بسوجیت چیٹرجی کو 20 سال بعد فلم میں کمار وجے سنگھ ، کہرا فلم میں راجہ امت کمار سنگھ ، اپریل فول میں اشوک،  میرے سنم فلم میں رمیش کمار ، نائٹ ان لندن فلم میں جیون، دو کلیاں فلم میں شیکھر اور قسمت فلم میں وِکّی کے اہم کرداروں کی حیثیت سے جانا جاتا ہے۔ انہوں نے مشہور اداکاراؤں آشا پاریکھ، وحیدہ رحمان ، ممتاز ، مالا سنہا اور راج شری جیسی مشہور  اداکاراؤں کے ساتھ  فلموں میں کام کیا۔ ان کی کچھ بنگالی فلموں میں چورنگھی (1968) اور اتم کمار کے ساتھ گڑھ نسیم پور اور کُہیلی کافی بعد میں سری مان پرتھوی راج (1973) ، جے بابا تارک ناتھ (1977) اور امر گیتی (1983) فلمیں شامل ہیں۔ 1975 میں، بسوجیت نے اپنی فلم بنائی اور اس کی ہدایت بھی دی، جس کا نام تھا کہتے ہیں مجھ کو راجہ۔ اداکاری اور ہدایتکاری کے علاوہ وہ ایک گلوکار اور فلم ساز بھی رہے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

                                                                       

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

U 455

 


(Release ID: 1689186) Visitor Counter : 250