کامرس اور صنعت کی وزارتہ
وزیراعظم آج اسٹارٹ اپس سے بات چیت کریں گے اور‘پرارمبھ: اسٹارٹ اپ انڈیا بین الاقوامی سمٹ’ سے خطاب کریں گے
پہلے دن ‘‘پرارمبھ- اسٹارٹ اپ انڈیا بین الاقوامی سمٹ’’نے بین الاقوامی اشتراک وتعاون کو تیز تر کرنے کیلئے دنیا کے بہترین اسٹریٹیجک اذہان کو راغب کیا
نئی دہلی:16،جنوری، 2021:اپنے اسٹارٹ اپ ماحولی نظام کو آگے بڑھانے کیلئے ممالک کے مابین ہم آہنگی اور باہمی تعاون کی اہمیت کا ازسر نو تصور کرنے پر توجہ مرکوز کرنے کےساتھ پرارمبھ: اسٹارٹ اپ انڈیا بین الاقوامی سٹنے پہلے دن کل دنیا بھر کے سرکردہ اذہان کو ایک پلیٹ فارم پر لایا۔ انہوں نے ٹیکنالوجیز، جدت طرازی، مضبوط پالیسیوں اور پہل سے متعلق مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔ اس نے حکومت اور بین الاقوامی تنظیموں کو اپنے خیالات کے اظہار اور بھارت کے نوجوان اختراع کاروں اور صنعت کاروں کے اذہان کو روشن کرنے کا اہل بنایا۔دو روزہ پروگرام کا انعقاد محکمہ برائے صنعتی فروغ اور داخلی تجارت، وزارت تجارت وصنعت کے زیراہتمام کیاجارہا ہے۔ وزیراعظم جناب نریندر مودی آج شام پانچ بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اسٹارٹ اپس کے ساتھ بات چیت کریں گے اور سمٹ سے خطاب کریں گے۔
دو روزہ سمٹ کا افتتاح کل تجارت وصنعت کے وزیر جناب پیوش گوئل کے ذریعے کیا گیا تھا، جہاں انہوں
Posted On:
16 JAN 2021 9:41AM by PIB Delhi
نئی دہلی:16،جنوری، 2021:اپنے اسٹارٹ اپ ماحولی نظام کو آگے بڑھانے کیلئے ممالک کے مابین ہم آہنگی اور باہمی تعاون کی اہمیت کا ازسر نو تصور کرنے پر توجہ مرکوز کرنے کےساتھ پرارمبھ: اسٹارٹ اپ انڈیا بین الاقوامی سٹنے پہلے دن کل دنیا بھر کے سرکردہ اذہان کو ایک پلیٹ فارم پر لایا۔ انہوں نے ٹیکنالوجیز، جدت طرازی، مضبوط پالیسیوں اور پہل سے متعلق مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔ اس نے حکومت اور بین الاقوامی تنظیموں کو اپنے خیالات کے اظہار اور بھارت کے نوجوان اختراع کاروں اور صنعت کاروں کے اذہان کو روشن کرنے کا اہل بنایا۔دو روزہ پروگرام کا انعقاد محکمہ برائے صنعتی فروغ اور داخلی تجارت، وزارت تجارت وصنعت کے زیراہتمام کیاجارہا ہے۔ وزیراعظم جناب نریندر مودی آج شام پانچ بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اسٹارٹ اپس کے ساتھ بات چیت کریں گے اور سمٹ سے خطاب کریں گے۔
دو روزہ سمٹ کا افتتاح کل تجارت وصنعت کے وزیر جناب پیوش گوئل کے ذریعے کیا گیا تھا، جہاں انہوں نے ہندوستان اور دنیا بھر کے ملکوں بشمول بمسٹیک ملکوں کے اختراع کاروں، صنعتکاروں، کاروباریوں، سرمایہ کاروں ، صنعت کے رہنماؤں اور تعلیمی اہم شخصیات کے اجتماع سے خطاب کیا اور ورچوول اسٹارٹ شوکیس کو بھی لانچ کیا۔
سمٹ کے پہلے دن 120000 سے زیادہ رجسٹریشن دیکھنے میں آیا اور یہ بمسٹیک رکن ممالک کے معززین اور اسٹیک ہولڈروں کے لئے وقف کیا گیا تھا۔ اس سمٹ میں بمسٹیک کے رکن ممالک کے اسٹارٹ اپ برادریوں سے تعلق رکھنے والے معروف اسٹیک ہولڈروں کی شرکت ہوئی۔ انہوں نےکثیر جہتی مباحثوں میں حصہ لیا اور اپنے بہترین اختراعات کو اجاگر کیا۔ اس دن 75 سرمایہ کاروں کے ساتھ 54 انٹرپرائزنگ اسٹارٹ اپ کی جانب سے نان اسٹاپ پیچنگ کا بھی مشاہدہ کیا گیا۔
اجلاسوں کے ایک میراتھن نے عالمی بہترین طریقوں کے مختلف پہلوؤں اور مضبوط ماحولیاتی نظام کی افزائش پر توجہ مرکوز کی جس میں بمسٹیک کے رکن ممالک کے ماہرین / اسٹارٹ اپ بانی اپنے تجربات مشترک کرنے اور نوجوان اذہان کی رہنمائی کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کرنے کیلئے ایک ساتھ آئے تاکہ تصورات کو حقیقی تصور میں کیسے بدلا جائے، مضبوط بازار کی حکمت عملی کیسے بنائی جائے اور سماجی اختراع سے کیسے فائدہ اٹھایا جائے۔ ماحولی نظام کے کلیدی اسٹیک ہولڈروں نے کامیاب انکیوبیشن پروگرام تیار کرنے اور اسٹارٹ اپس کے لئے خریداری اور بازار تک رسائی کی مزید راہیں بنانے کی حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
عالمی سطح پر کاروباری فنڈز کے لئے تجارت کرنے کو آسان بنانے کو فروغ دیتے ہوئے ہندوستانی اسٹارٹ اپس کے لئے عالمی سرمایہ کو متحرک کرنے اور اسٹارٹ اپس کیلئے عالم کاری کرنے پر زور دینے کے ساتھ ایک بند کمرے میں گول میز کانفرنس کا بھی اہتمام کیا گیا۔ اس گول میز کانفرنس میں بڑے ہندوستانی ریگولیٹرس، پالیسی سازوں ، وزارتوں اور عالمی وی سی فنڈز نے بھی شرکت کی۔
پہلے دن دنیا بھر کے وسیع اختراعی اور کاروباری ماحولی نظام سے تعلق رکھنے والے سرکردہ صنعتی رہنماؤں بشمول جناب کرس گوپال کرشنن (چیئرمین اور بانی، ایگزیلور وینچرس)، محترمہ شوبھنا کامینینی (ایگزیکٹیو وائس- چیئرپرسن، اپولو ہاسپٹل انٹرپرائز)، جناب دیپ کالرا (بانی اور گروپ سی ای او، میک مائی ٹرپ)، جناب منوج کوہلی (کنٹری ہیڈ- سافٹ بینک انڈیا)، جناب کونال بہل(سی ای او اور شریک بانی ، اسنیپ ڈیل) کے علاوہ متعدد شخصیات نے شرکت کی۔
جناب جان چیمبرس ، سابق چیئرمین اور سی ای او، سسکو اور جناب سنیل کانت منجل، چیئرمین ہیرو انٹرپرائز کے ساتھ محترمہ شیریں بھان، مینجنگ ایڈیٹر، سی این بی سی ٹی وی-18 کی خصوصی بات چیت کے ساتھ ‘‘اسٹار ٹاکس’’ ایک خصوصی سیشن کا اہتمام کیا گیا۔ اس سیشن میں معروف اداکارہ محترمہ پرینکا چوپرا جونز کے ساتھ خصوصی بات چیت بھی کی گئی۔
پرارمبھ: اسٹارٹ اپ انڈیا بین الاقوامی سمٹ 16 جنوری 2016 میں وزیراعظم جناب نریندر مودی کے ذریعے شروع کردہ اسٹارٹ اپ انڈیا پہل کی پانچویں سالگرہ کے موقع پر منعقد کیا گیا ہے۔ یہ سمٹ 2016 میں اسٹارٹ اپ انڈیا پہل کے 19 نکاتی ایکشن پلان کے تحت قائم کردہ بنیاد پر قائم کیا گیا ہے۔
اس پروگرام کو صنعتی اداروں انویسٹ انڈیا، فکی، انڈین انجیل نیٹ ورک، آئی وی سی اے، ٹی آئی ای دہلی این سی آر، سی آئی آئی ، نیسکوم، ایس آئی ڈی بی آئی، ٹی آئی ای گلوبل انٹرنیشنل فائنانس کارپوریشن کا تعاون حاصل ہے۔
ش ح۔م ع۔ ع ن
U NO:441
(Release ID: 1689020)
Visitor Counter : 233