سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

ڈاکٹر ہرش وردھن نے نیشنل انوویشن فاؤنڈیشن (این آئی ایف)-انڈیا کے ذریعہ تیار کردہ ایک انوویشن پورٹل کو قوم کے نام وقف کیا۔


"بہترین اکانومی آئیڈیا اکانومی ہے اور کسی بھی ملک کی ترقی کے لئے کفایتی اختراع سب سے اہم ہے": ڈاکٹر ہرش وردھن

انوویشن پورٹل آتم نربھر بھارت کی طرف ایک قدم ہے، یہ متعدد پیشوں میں مصروف طلباء، صنعت کاروں، ایم ایس ایم ایز، ٹیکنالوجی بزنس انکیوبیٹرس اور عام لوگوں کے لئے ایک بہترین ذریعہ ہے

Posted On: 14 JAN 2021 5:38PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر برائے سائنس و ٹکنالوجی ، ارضیاتی سائنسز ، صحت اور خاندانی بہبود ڈاکٹر ہرش وردھن نے آج نئی دہلی میں حکومت ہند کے محکمہ سائنس وٹیکنالوجی (ڈی ایس ٹی)، کی ایک خودمختار ادارہ نیشنل انوویشن فاؤنڈیشن (این آئی ایف) - انڈیا کے ذریعہ تیار کردہ ایک انوویشن پورٹل کو قوم کے نام وقف کیا۔

قومی اختراعی پورٹل (این آئی پی) اس وقت انجینئرنگ، زراعت، ویٹرنری اور انسانی صحت کا احاطہ کرنے والے ملک کے عام لوگوں کے تقریباً 1.15 لاکھ اختراعات کا گھر ہے۔ ڈومین شعبوں کے لحاظ سے، اختراعات اس وقت توانائی، مکینیکل، آٹوموبائل، الیکٹریکل، الیکٹرانکس، گھریلو، کیمیکل، سول، ٹیکسٹائل، فارم / کاشت کاری کی پریکٹس، اسٹوریج پریکٹس، پلانٹ کی مختلف اقسام، پودوں کے تحفظ، پولٹری، لائیو اسٹاک مینجمنٹ، نیوٹریسٹیکلز وغیرہ کا احاطہ کرتی ہے۔

اس موقع پر ڈاکٹر ہرش وردھن نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے 6 برسوں میں ملک میں انوویشن موومنٹ کو تحریک دینے اور ایک اختراعی ماحولی نظام بنانے کا سہرا وزیر اعظم کو جاتا ہے۔

انہوں نے آتم نربھر شہریوں کو مبارکباد پیش کی جنہوں نے اپنی تخلیقی صلاحیتوں اور اپنے جدید سائنس و ٹکنالوجی پر مبنی حل کی تعیناتی کے ذریعے مشکلات اور چیلنجوں کو شکست دی۔ وزیر نے غیرمعمولی روایتی علم کی بڑھتی ہوئی اہمیت، خاص طور پر جڑی بوٹیوں کے طریقوں کو جو قبائلی علاقوں سے حاصل ہوتا ہے پر زور دیا اور جو انوویشن پورٹل کی کلیدی جھلکیوں میں سے ایک ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ انوویشن پورٹل مقامی مسائل کے حل کی تلاش کے لئے عام لوگوں کے ذریعے نئے خیالات کی ادارہ سازی میں معاون ثابت ہوگا۔

وزیر موصوف نے اس بات کو اجاگر کیا کہ "بہترین اکانومی آئیڈیا اکانومی ہے اور  کفایتی اختراع کسی بھی ملک کی ترقی کے لئے سب سے اہم ہے"۔ انہوں نے مزید کہا کہ مستقبل میں یہ وہ نظریہ ہوگا جو قوم کی ترقی کو آگے بڑھائے گا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ انوویشن پورٹل ایک ایکو سسٹم تشکیل دے گا جہاں ادارے ان تمام لوگوں کے پیچھے کھڑے ہوں گے جو اپنے نظریات اور اختراعات کو کاروبار میں بدل سکتے ہیں۔ انہوں نے ملک میں اسٹینڈ-اپ اسٹارٹ-اپ سسٹم کی اپیل کی جہاں کسی کو بھی جنہیں اختراع کرنے کی خواہش ہو، انہیں اپنے خیالات کو ترقی دینے کی ترغیب دی جانی چاہئے، چاہے وہ دیہی، قبائلی یا کوئی بھی ہو یا باضابطہ سائنسی پس منظر کے حامل ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سال 2020 ہنگاموں کا سال تھا جس کی نظیر پہلے کبھی نہیں ملتی،  لیکن اس دوران ہماری قوم کے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر نے بے حد ترقی کی ہے اور ہم سب کی مدد کی ہے۔ آنے والے دنوں میں انوویشن پورٹل ہماری اب تک کی تمام ڈیجیٹل پیشرفت میں نمایاں تعاون میں سے ایک ثابت ہوسکتا ہے اور ان لوگوں کے مابین ایک پُل کی حیثیت سے کام کرے گا جو اختراعی حل تلاش کر رہے ہیں اور جو ان کے ارتقا کی راہ میں رہے تھے۔ انہوں نے طلباء، کاروباری افراد، ایم ایس ایم ایز اور مختلف پیشوں میں مصروف عام لوگوں سے انوویشن پورٹل سے فائدہ اٹھانے اور اپنی دلچسپی کے اخترعات کی تلاش کرنے پر زور دیا۔

ڈاکٹر ہرش وردھن نے اختراعات کے بارے میں عام لوگوں کی غیر معمولی وابستگی پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا جس سے ملک کی ٹکنالوجی کی قیادت کو آگے بڑھایا جائے گا اور آنے والے برسوں میں اس کی بلندیوں کو چھو لیا جائے گا۔ انہوں نے اس انوویشن پورٹل کے ابتدائی نقطہ کے طور پر 1.15 لاکھ اختراعات تک پہنچنے میں این آئی ایف اور ڈی ایس ٹی کی کاوشوں کو سراہا، جو بذات خود ایک بہت بڑا آغاز ہے۔

پروفیسر آشوتوش شرما، سکریٹری، ڈی ایس ٹی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ اس انوویشن پورٹل کا آغاز ہندوستان کی 5ویں قومی ایس ٹی آئی پالیسی کے ارتقاء کے ساتھ ہم آہنگی کے ذریعہ، ہماری قوم کی جدت طرازی کے نظام کے اندر ایک بہت ہی مناسب وقت پر کیا جا رہا ہے۔ . انہوں نے کہا کہ انوویشن پورٹل میں مستقبل میں حصہ لینے والے پالیسی کے فوکس علاقوں سے نکلیں گے اور اسی وجہ سے یہ ضروری ہے کہ دیہی اور دور دراز علاقوں خاص طور پر شمال مشرق، جزائر اور قبائلی علاقوں میں آر اینڈ ڈی اور ایجادات کا ماحولیاتی نظام بنایا جائے۔ پروفیسر آشوتوش نے وضاحت کی کہ این آئی ایف نہ صرف خیالات کی تلاش میں ہے بلکہ انھیں آگے لے جانے میں بھی مصروف ہے۔ انہوں نے کہا کہ انوویشن پورٹل مقامی تاجروں کو نچلی سطح کے نظریات سے نکالنے میں مدد فراہم کرے گا اور مارکیٹ میں نظریات لانے میں مددگار ہوگا۔

ڈاکٹر پی ایس گوئل، چیئرپرسن، این آئی ایف نے مشاہدہ کیا کہ اختراعی پورٹل ہر ہندوستانی کے عزم کی داستان ہے جو ضروریات کو پورا کرنے کے لئے اپنے حل کو تیار کرنے میں یقین رکھتا ہے۔ انہوں نے صنعت سے درخواست کی کہ وہ اس پورٹل پر جائیں تا کہ وہ تجارتی کاری کے لئے مصنوعات تیار کرسکیں۔

ڈاکٹر وپن کمار، ڈائریکٹر، این آئی ایف نے انوویشن پورٹل کے آغاز کے موقع پر تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔

انوویشن پورٹل آتم نربھر بھارت کی طرف ایک قدم ہے اور طلباء، کاروباری افراد، ایم ایس ایم ایز، ٹیکنالوجی بزنس انکیوبیٹرس (ٹی بی آئیز) اور متعدد پیشوں میں مصروف عام لوگوں کے لئے ایک بہترین وسیلہ ہے۔

 

نیشنل انوویشن پورٹل پر پس منظر نوٹ کے لئے یہاں کلک کریں۔

Click here for background note on National Innovation Portal

 

..............

 

                                                                                                                 ش ح، م ع، ع ن

U-387



(Release ID: 1688761) Visitor Counter : 176