وزارتِ تعلیم
وزیر تعلیم نے اعلان کیا ہے کہ اس سال آئی آئی ٹی میں داخلے کے لیے 12ویں جماعت کے لیے کم از کم 75 فیصد نمبر لانے کی شرط میں چھوٹ دی جائے گی
جے ای ای (ایڈوانسڈ) 2021 امتحان 3 جولائی 2021 کو منعقد ہوگا
Posted On:
07 JAN 2021 6:59PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر جناب رمیش پوکھریال نشنک نے آج اعلان کیا کہ اس سال آئی آئی ٹی میں داخلہ لینے کے لیے 12ویں جماعت کے لیے کم از کم 75 فیصد نمبر حاصل کرنے کی شرط سے چھوٹ دی جائے گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ جے ای ای ایڈوانسڈ 2021 کمپیوٹر پر مبنی امتحان 3 جولائی 2021 کو منعقد کیا جائے گا۔
اس سال جے ای ای ایڈوانسڈ کا امتحان آئی آئی ٹی کھڑگ پور منعقد کرے گا۔
*************
ش ح ۔ع ا۔ ت ع
U. No. 402
(Release ID: 1688749)
Visitor Counter : 159