وزیراعظم کا دفتر

وزیراعظم، کووڈ-19 ٹیکہ کاری مہم کا پین انڈیا رول آؤٹ کا آغاز 16جنوری کو کریں گے


آغاز کے موقع پر تمام ریاستوں اورمرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 3000 سے زیادہ مقامات کو ورچوول طریقے سے لانچ پروگرام سے جوڑا جائیگا
آغاز کے روز، ہر مقام پر تقریباً 100 مستفیدین کو ٹیکہ لگایا جائیگا

Posted On: 14 JAN 2021 6:59PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی:14،جنوری، 2021:وزیراعظم جناب نریندر مودی، 16جنوری 2021 کو صبح 10:30 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے کووڈ-19 ٹیکہ کاری مہم کے پین انڈیا رول آؤٹ کا آغاز کریں گے۔ یہ دنیا کا سب سے بڑا ٹیکہ کاری (ویکسی نیشن) پروگرام ہوگا جس میں پورے ملک کی طول وعرض شامل ہوں گے۔ لانچ کے دوران تمام ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے کل 3006 مقامات پر ورچوولی اجلاس منعقد کئے جائیں گے۔ افتتاح کے روز، اجلاس کے ہر مقام پر تقریباً 100 مستفیدین کو ٹیکہ لگایا جائیگا۔

یہ ٹیکہ کاری پروگرام ترجیحی گروپوں کے اصولوں پر مبنی ہیں اور جس کے تحت حفظان صحت کارکنان جن کا تعلق سرکاری اور نجی شعبوں دونوں سے ہے، کے علاوہ آئی سی ڈی ایس کارکنان شامل ہیں، کی ٹیکہ کاری کی جائے گی۔

ویکسینیشن پروگرام، صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کے ذریعے فروغ دیئے گئے آن لائن ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا استعمال کرے گا، جس کے ذریعے ٹیکے کا اسٹاک، اس کو ذخیرہ کرنے یعنی اسٹوریج کا درجہ حرارت اور انفرادی طور پر کووڈ-19 کے لئے ٹیکہ کے مستفیدین کا سراغ لگانے (ٹریکنگ) کے لئے حقیقی وقت میں اصل معلومات فراہم کی جاسکیں گی۔ یہ ڈیجیٹل پلیٹ فارم، ٹیکہ کاری اجلاس کے انعقاد کے دوران تمام سطحوں پر پروگرام منیجروں کی مدد کریگا۔

کووڈ-19 وبائی مرض، ویکسین رول آؤٹ اور کو-ون سافٹ ویئر سے متعلق سوالات کو حل کرنے کے لئے وقف 24x7 کال سینٹر، 1075 قائم کیا گیا ہے۔

شہری ہوابازی کی وزارت کے سرگرم تعاون کے ساتھ کووی شیلڈ اور کوویکسن دونوں ٹیکوں کی وافر خوراکیں، ملک بھر کی تمام ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو پہلے ہی پہنچائی جاچکی ہے۔ انہیں ریاستیں / مرکز کے زیر انتظام علاقے کی حکومتیں اپنے اضلاع  کو پہنچارہی ہیں۔ ‘جن بھاگیداری’ کے اصول کی بنیاد پر پروگرام شروع کرنے کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

 

-----------------------

ش ح۔ش ت۔ ج

U NO:393



(Release ID: 1688724) Visitor Counter : 238