وزارت دفاع

ہندوستانی مسلح افواج نے 14 جنوری 2021 کو پانچواں سابق فوجیوں کا دن منایا

Posted On: 14 JAN 2021 3:49PM by PIB Delhi

نئی دہلی14،جنوری2021

ہندوستانی مسلح افواج کے پہلے کمانڈر ان چیف فیلڈ مارشل کے ایم کریپّا ، او بی ای جو 14 جنوری 1953 کو سبکدوش ہوئے تھے کی خدمات کے اعتراف کے طور پر آج پانچواں ہندوستان افواج کا سابق فوجیوں کا دن منایا گیا۔  نئی دلی میں قومی جنگی یادگار میں آج صبح گلہائے عقیدت نذر کئے جانے کی تقریب منعقد کی گئی۔ وائس ایڈمرل آر ہری کمار ، سی آئی ایس سی ہیڈکوارٹر انٹیگریٹیڈ ڈیفنس اسٹاف نے سابق فوجیوں کی موجودگی میں شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔

رینا آڈیٹوریم ، اے پی ایس دھولاکنواں میں سابق فوجیوں کی ایک میٹنگ کا انعقاد کیاگیا، جس میں مہمان خصوصی ہندوستانی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل کرم ویر سنگھ تھے۔ہندوستانی بری کے فوج کے سرراہ جنرل ایم ایم نرونے اور ہندوستانی بحریہ کے سربراہ ایئرمارشل آر کے بھدوریہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اس تقریب کا انعقاد کووڈ پروٹوکول پر عمل درآمد کرتے ہوئے کیاگیا۔

1.jpg

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے آرمی کے چیف نے کووڈ وبا کےدوران مختلف ویلفیئر محکموں کے ذریعہ کئے گئے کچھ  فلاحی  اقدامات پر روشنی ڈالی۔انہوں نے سابق فوجیوں کو 1971 کی جنگ میں فتح دلانے والے ہمارے سابق فوجیوں کو اعزاز دینے کے لئے سال بھر منائے جارہے سورنم وجے ورش کے بارے میں بھی سابق فوجیوں کو جانکاری دی۔  ایڈمرل کرم ویر نے سابق فوجیوں کی فلاح وبہبود کے لئے خدمات کے عزم کو دہرایا اور انہیں یقین دلایاکہ ان کی قیمتی تجاویز کا بھی خیر مقدم ہے۔

ایڈمرل کرم ویر سنگھ نے 1971 کی جنگ کے دوران  ہمارے بہادر فوجیوں کی بہادری اور جرأت کے لئے وقف کردہ سورنم وجے ورش نغمہ بھی جاری کیا۔اس نغمے کو جناب کمار وشواس نے لکھا ہے، جبکہ جناب کرش پاویل نے اس دھن بنائی ہے۔ اس نغمے کو جناب رومی نے گایا ہے۔  آرمی نے اس موقع پر شائع شدہ سامان میگزین کو جاری کیا، جبکہ فضائیہ نے وایو سمویدنا میگزین جاری کیا۔ یہ رسالے خصوصی طور پر سابق فوجیوں اور ان کے قریبی رشتہ داروں کے لئے ہیں۔

2.jpg

...............................................................

 

                                                                                                                                                ش ح، م ع، ع ن

U-383



(Release ID: 1688721) Visitor Counter : 162