وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری

ملک میں ایوین انفلوانزا کی صورتحال

Posted On: 13 JAN 2021 4:11PM by PIB Delhi

نئی دہلی:13،جنوری، 2021: دس ریاستوں میں 13 جنوری 2021 تک ایوین انفلوانزا کے معاملات کی تصدیق کی گئی ہے۔ جموں اور کشمیر کے گاندربل ضلع اور جھارکھنڈ کے چار ضلعوں میں چڑیوں کی غیرفطری اموات کے معاملے سامنے آئے ہیں۔

مویشی پروری اور ڈیری محکمے کے سکریٹری کی صدارت میں 12جنوری 2021 کو ویڈیو کانفرنس کے ذریعے میٹنگ ہوئی جس میں 17 ریاستوں کے نمائندوں نے حصہ لیا۔ میٹنگ میں ریاستوں کو مشورہ دیا گیا کہ وہ ایکشن پلان 2021 کے مطابق اپنی اپنی ریاستوں میں ایوین انفلوانزا پھیلنے کو روکنے کیلئے مؤثر انتظامات کریں۔ صورتحال سے نمٹنے کیلئے ریاستوں سے صحت اور جنگلات کے محکمے کے ساتھ تال میل قائم کرنے اور انہیں اس معاملے میں حساسیت پیدا کرنے کو کہا گیا ہے۔ ریاستوں سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ تحفظاتی آلات کے مناسب سپلائی کو یقینی بنائیں اور پولٹری فارموں میں حیاتیاتی حفاظتی اقدامات کو جاری رکھیں۔ ریاستوں کو انفیکشن کی شناخت کرنے اور وقت پر کنٹرول سے متعلق انتظامات کرنے میں تیزی کیلئے ریاستی  سطح کے بی ایس ایل-II لیباریٹریوں کو نشان زد کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ ریاستوں کو یہ یقینی بنانے کیلئے بھی کہا گیا ہے کہ وہ پالٹری میں انفیکشن پر کنٹرول رکھیں کیونکہ اس سے پالٹری کسانوں کو زیادہ قیمت چکانی ہوگی۔ یہ پایا گیا ہے کہ متعدد ریاستیں دوسری ریاستوں سے پولٹری پیداواروں کی سپلائی پر پابندی عائد کررہے ہیں۔ پالٹری صنعت پر اس کے منفی اثرات کو دیکھتے ہوئے ریاستوں سے ایسے فیصلے پر پھر سے غور کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

متعدد ریاستوں کے ذریعے اخباروں میں اشتہارات، سمینار وغیرہ کے ذریعے بیداری مہم چلائی جارہی ہے۔ ریاستوں کو ایسے بیداری پروگرام اپنے اطلاعات اور عوامی رابطے کے ڈائریکٹوریٹ کے تعاون سے چلانے کیلئے حوصلہ افزائی کی گئی ہے۔ انہیں ایسی سرگرمیوں کیلئے مالیات کی دستیابی کا یقین بھی دلایا گیا ہے۔ پالٹری اور انڈوں کی کھپت کے بارے میں کیا کریں اور کیا نہ کریں کے موضوع پر ریاستوں کو ایڈوائزری جاری کرنا چاہئے تاکہ افواہوں اور غلط اطلاعات کی تشہیر اور پالٹری کسانوں کے نقصان کو ٹالا جاسکے۔

 

 

-----------------------

ش ح۔م ع۔ ع ن

U NO: 356



(Release ID: 1688460) Visitor Counter : 161