وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری

ملک میں ایوین انفلوانزا کی صورتحال

Posted On: 12 JAN 2021 4:17PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی:12،جنوری، 2021: 12 جنوری 2021 تک راجستھان کے جھنجھنو ضلع میں ایچ سی ایل- کھیتڑی نگر میں مردہ کوؤں میں ایوین فلو (ایچ5 این 8)  کے اضافی معاملوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ اترپردیش کے کانپور میں واقع چڑیا گھر میں مردہ کوؤں اور پیلیکن نیز ہماچل پردیش کے کانگڑا ضلع میں جگنولی اور فتح پور گاؤں میں مردہ کوؤں میں ایوین فلو (ایچ5 این1) کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ، این آئی ایچ ایس اے ڈی  (نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہائی سیکورٹی انیمل ڈیزیزز۔ بھوپال) سے بھی آج مدھیہ پردیش کے جھابوا ضلع سے لیے گئے پالٹری کے نمونے میں ایوین فلو (ایچ5 این1) کی تصدیق ہوگئی۔

مویشی پروری اور ڈیری کے محکمے نے پائیدار حیاتیاتی تحفظ سہولتوں کو یقینی بناتے ہوئے ریاستی سطح پر جانچ کو فروغ دینے کیلئے ریاستوں کو ٹیسٹنگ پروٹوکول سے متعلق ایڈوائزری جاری کی ہے۔ مردہ چڑیوں کے نمونوں کے توسط سے مہاراشٹر میں ایوین فلو کے پھیلنے کی تصدیق ہونے کے بعد مرکز کی ایک ٹیم کو مہاراشٹر اور گجرات کے معائنے کیلئے تعینات کردیا گیا ہے۔ یہ ٹیم ان ریاستوں میں ایوین انفلوانزا کے اہم مراکز کی نگرانی کریگا۔

ٹوئیٹر جیسے سوشل میڈیاپلیٹ فارم سمیت مختلف میڈیا پلیٹ فارموں کے توسط سے ایوین فلو کے بارے میں بیداری پھیلانے اور حالات سے نمٹنے کے طریقے عوام کے درمیان مشترک کیے جارہے ہیں۔ ریاستوں کو چڑیوں کو مارنے کی مہم کے لئے ضروری پی پی ای کٹس اور متعلقہ سامان کا مناسب ذخیرہ بنائے رکھنے کی صلاح دی گئی ہے۔

 

-----------------------

ش ح۔م ع۔ ع ن

U NO:316



(Release ID: 1688371) Visitor Counter : 151