صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

ہندوستان میں فعال معاملات میں کمی کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے،197 دنوں کے بعداب یہ تعداد گھٹ کر 2.14لاکھ رہ گئی ہے


پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 15968 نئے معاملات درج کئے گئے ہیں

Posted On: 13 JAN 2021 11:41AM by PIB Delhi

ہندوستان کے فعال معاملات آج گھٹ کر 2.14 لاکھ (214507) رہ گئے۔ مجموعی مثبت معاملات میں فعال معاملات کا حصہ مزید کم ہو کر 2.04 فیصد ہو گیا ہے، جو 197 دنوں کے بعد سب سے کم ہے۔ 30؍جون 2020 کو مجموعی فعال معاملات 215125 تھے۔

پچھلے 24 گھنٹوں میں مجموعی فعال معاملات میں 2051معاملات کی زبردست کمی آئی ہے۔

ہندوستان میں یومیہ معاملات روزانہ کی بنیاد پر مستقل کم ہوتے چلے جا رہے ہیں۔ پچھلے 24 گھنٹوں میں قومی میزان میں                                                                                      16000 سے بھی کم یعنی 15968 معاملات درج کئے گئے ہیں۔ دوسری طرف پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 17817بیمار بحال ہوئے ہیں۔ نئے معاملات سے کہیں زیادہ بحالیوں کی تعداد نے فعال معاملات میں تیزی سے کمی کو یقینی بنایا ہے۔

بحال ہونے والے مجموعی معاملات کی تعداد 10129111 ہے، یعنی  بحالی کی شرح 95.51 فیصد ہے۔ بحالی کے معاملات اور سرگرم معاملات کے مابین فرق بڑھتا ہی جا رہا ہے، جو سردست 9914604 ہے۔

 81.83 فیصد بحالی کےجو  نئے معاملات  سامنے آئے ہیں، وہ 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں کے ہیں۔

کیرالہ میں ایک دن میں سب سے زیادہ بحالی کے معاملات سامنے آئے ہیں۔ یہ تعداد 4270ہے۔3282بحالی کے ساتھ مہاراشٹر دوسرے نمبر پر ہے۔ چھتیس گڑھ میں یومیہ بحالی کی تعداد 1207رہی۔

74.82 فیصد نئے معاملات 7 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں تک محدود ہیں۔

کیرالہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران زیادہ سے زیادہ 5507 نئے معاملات درج کئے گئے ہیں۔ مہاراشٹر ا میں  2936 اور کرناٹک میں 751 نئے کیس کل درج کئے گئے۔ .

پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 202اموات کی اطلاع ملی ہے۔ ان میں 70.30 فیصد اموات 7 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں میں ہوئی ہیں۔ مہاراشٹر میں 50 اموات کی اطلاع ملی ہے، جبکہ کیرالہ اور مغربی بنگال میں بالترتیب 25 اور 18 اموات کی تازہ اطلاعات ملی ہیں ۔

کووڈ-19 کا ٹیکہ لگانے کی مہم 16؍ جنوری 2021 سے شروع ہونے جا رہی ہے۔ عوامی شراکت (جن بھاگیداری) کے اصولوں کے ذریعے ملک گیر پیمانے پر یہ مہم چلائی جائے گی، جس میں  انتخابات (بوتھ کے نظم کی حکمت عملی) اور عالمی  ایمونائزیشن پروگرام (یو آئی پی) کے تجربات سے استفادہ کیا جائے گا، صحت کی دیکھ ریکھ کی موجودہ خدمات جاری رہیں گی۔خاص طور پر قومی پروگراموں اور بنیادی صحت کی دیکھ ریکھ کے پروگراموں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، سائنسی اور انضباطی اصولوں  اور دیگر معیاری طریقہ عمل پر بھی کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا اورٹیکنالوجی کی مدد سے  ایک منظم اور احسن طریقہ عمل اختیار کیا جائے گا۔

کووڈ-19 ویکسین ترجیحی بنیاد پر صحت کی دیکھ ریکھ کرنے والے کارکنوں اور محاذی ورکروں کو لگائی جائے گی، جن کی تعداد تقریبا 3 کروڑ ہے۔ اس کے بعد 50 سال سے زیادہ عمر کےلوگوں کو یہ ٹیکہ لگایا جائے گا، جن کی تعداد تقریبا 27 کروڑ ہے۔

اسٹڈی ٹیکنالوجی فریم ورک کے ذریعہ ویکسین لگانے کی مہم    کو منظم اور احسن طریقے سے عمل میں لایا جائے گا۔

برطانیہ کے نئے قسم کے جینوم سے متاثر لوگوں کی مجموعی تعداد اب تک 102 ہے۔

*************

ش ح ۔ع س۔ ک ا

U. No. 341



(Release ID: 1688213) Visitor Counter : 210