بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت

جناب گڈکری نے ’کھادی قدرتی پینٹ‘ کو لانچ کیا –کے وی آئی سی کے ذریعہ تیار کردہ یہ پینٹ گائے کے گوبر سے بنایا گیا ہندستان کا پہلا پینٹ ہے

Posted On: 12 JAN 2021 4:44PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،12 جنوری 2021./ سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں اور ایم ایس ای کےمرکزی وزیر جناب نتن گڈکر ی نے  منگل کے روز  اپنی رہائش گاہ پر  ا یک نئے طرح کے پینٹ (رنگ) کو لانچ کیا۔  گائے کے گوبر  سے تیار شدہ ہندستان کے اس پہلے  پینٹ کو کھادی اور گرام ادویوگ کمیشن نے  تیار کیا ہے۔  یہ ایک ماحول دوست ، غیر زہریلا پینٹ ہے جسے  ’کھادی قدرتی پینٹ‘ کا نام دیا گیا ہے۔   یہ اپنی طرح کا پہلا  پروڈکٹ ہے جس میں اینٹی فنگل اور اینٹی بیکٹریل خوبیاں موجود ہیں۔

اس موقع پر ماہی پروری اور مویشی پروری اور ڈیری کے مرکزی وزیر  جناب گری راج سنگھ، انتہائی چھوٹی ،چھوٹی    اور درمیانہ درجوں کی صنعتوں کے مرکزی وزیر مملکت جناب پرتاپ چندر سارنگ اور کے وی آئی سی کے سربراہ  جناب  ونے کمار سکسینہ بھی موجود تھے۔

لانچ پروگرام کے دوران مرکزی وزیر جناب نتن گڈکر ی نے کہاکہ  یہ کوشش کسانوں کی آمدنی کوبڑھانے  والے وزیراعظم کے نظریے  کو سچ کرنے کی  سمت میں ایک مثبت قدم ہے۔ انہوں نے کہاکہ  یہ قدم دیہی معیشت کو بہتر بنانے کی اتنی موثر کوشش ہے  جس سے شہروں میں رہ رہے گاؤں کے لوگوں کا   دوبارہ  دیہی علاقوں کی جانب  نقل و مکانی شروع ہوجائے گی۔  پینٹ کی سستی شرحوں (ڈسٹیمپر صرف 120 روپے فی لیٹر  اور املشن صرف 225 روپے فی لیٹر) کے بارے میں بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ قیمتیں بڑی کمپنیوں کے ذریعہ وصول کی جانے والی   قیمتوں کے مقابلے میں آدھے سے بھی کم ہیں۔  انہوں نے زور دیتے ہوئے کہاکہ   اس پینٹ کے تیار کرنے اور بازار میں لانے سے  حکومت کا رول  صرف ایک رابطہ کار کا ہے ، حقیقت میں  اس پینٹ  کو بنانے اور تقسیم پیشہ ور طریقے سے کی جائے گی اور اسے  ملک کے  ہر حصہ تک پہنچایا جائے گا۔

کھادی قدرتی پینٹ دو شکلوں میں دستیاب ہے۔ ڈسٹمبر پینٹ اور پلاسٹک املشن پینٹ، اس پروجیکٹ کا تصور مارچ 2020 میں   کے وئی آئی کے سربراہ نے  کیا تھا۔  اور بعد میں  اسے کے وی آئی سی کے ایک اکائی کی شکل میں کام کرنے والے  کمار اپا  قومی  ہاتھ سے  تیار شدہ  کاغذ ادارے ، جے پور نے تیار کیا ہے۔

  اس پینٹ میں شیشہ، پارہ،  کرومیم، آرسینک، کیڈیم جیسی دیگر کوئی بھی   بھاری دھات نہیں ہے۔ یہ مقامی سطح پر بنانے کو بڑھاوا دے گا اور تکنالوجی کی منتقلی کے ذریعہ  مستقل مقامی روزگار  پیدا کرنے میں  مدد کرے گا۔ اس تکنیک سے ماحول دوست  مصنوعات کو بنانے کے لئے  کچے مال کی شکل میں گوبر کی کھپت بڑھے گی اور کسانوں  نیز گوشالاؤں کے لئے  اضافی آمدنی کے   مواقع بڑھیں گے۔  گائے کے گوبر کے استعمال سے  ماحول صاف ستھرا ہوگا  اور نالیوں میں  رکاوٹ ہونے جیسے مسئلے بھی  ختم ہوں گی۔

کھادی قدرتی ڈسٹمبر اور املشن  پینٹکا تجربہ  تین معروف لیبارٹریز میں کیا گیا ہے -

  • قومی تجربہ گاہ  (نیشنل ٹسٹ ہاؤس) ممبئی
  • شری رام صنعتی  تحقیق ادارہ (شری رام انسٹی ٹیوٹ فار انڈسٹریل ریسرچ) نئی دہلی
  • قومی  تجربہ گاہ  (نیشنل  ٹسٹ ہاؤس)  غازی آباد

کھادی قدرتی املشن بینٹ بی آئی  ایس 15489:2013 اسٹینڈر کے مطابق ہیں۔  جبکہ  کھادی قدرتی ڈسٹمبر پینٹ بی آئی ایس 428:2013 اسٹینڈر کے مطابق ہیں۔ اس پینٹ نے  تجربے کے دوران ایپلی کیشن آف پینٹ ’تھننک پراپرٹیز ،  ڈرائینگ ٹائم  اینڈ فنش ‘ جیسے تمام  پیمانوں کو  کامیابی کے ساتھ  پورا کیا ہے۔   یہ 4 گھنٹے سے بھی کم  وقت  میں  سوکھ جاتا ہے  اور بہتر طریقے سے   سطح پر لگتا ہے۔  اس پینٹ کو اندر اور باہر دونوں ہی دیواروں پر لگایا جاسکتا ہے ۔ ڈسٹمبر اور املشن پینٹ  دونوں ہی   سفید بنیادی رنگ (بیسڈ کلر) میں دستیاب ہیں اور مناسب رنگوں کے   ملانے سے  کوئی بھی رنگ بنایاجاسکتا ہے۔ 

پروگرام کو  لائیو اسٹریم کے ا س لنک پر کلک کرکے دیکھا جاسکتا ہے۔ https://youtu.be/4pAa0SqvTM0

 

ش ح۔ ش ت۔ج

Uno-324


(Release ID: 1688119) Visitor Counter : 287