نیتی آیوگ

خلاء سے متعلق  تعلیم اور  ایس ٹی ای ایم کی نگرانی اور اسے فروغ دینے کے لیے اسرو پورے ملک میں 100 اٹل ٹنکرنگ تجربہ گاہوں کو گود لے گا

Posted On: 11 JAN 2021 3:58PM by PIB Delhi

نئیدہلی،11جنوری، 2021، آج ایک آن لائن پرتجسس تقریب کے دوران اٹل انوویشن مشن ، نیتی آیوگ اور انڈیان  اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) نے اعلان کیا ہے کہ اسرو ایس ٹی ای ایم ، خلاء سے متعلق تعلیم اور خلائی ٹیکنالوجی سے متعلق اختراعات کو فروغ دینے کے لیے پورے ملک میں اسکول کے طلبا کے لیے 100 اٹل ٹنکرنگ تجربہ گاہوں کو گود لے گا۔

ایک خصوصی مسیج کے ذریعے ورچوئل تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نیتی آیوگ کے نائب چیئرمین ڈاکٹر راجیو کمار نے کہا ’’مجھے بہت خوشی ہے کہ  بھارت سرکار کے مختلف محکمے اور وزارتیں ایک آتم نربھر بھارت کی تشکیل کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں۔ نیتی آیوگ  اور بھارت کی خلائی تحقیق کی تنظیم کے درمیان تال میل اس طرح کی کوششوں کی  واضح مثال ہے۔

یہ ہمارے نوجوان خلائی تحقیق  کاروں اور  خلا نوردوں کے لیے جو ایک بہت اچھا موقع ہے کہ وہ ملک کے بہترین ذہنوں سے سیکھیں اور اپنے اسکول کنبوں اور مقامی برادریوں کے لیے فیضان کا باعث بنیں‘‘۔

اس موقع پر اسرو کے چیئرمین ڈاکٹر کے سیون نے امید ظاہر کی کہ اس قدم سے اسکول کے بچوں کے مابین روایتی تعلیم کے مقابلے میں اختراع اور تجرباتی تعلیم کے جذبے کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔ انھوں نے یہ رائے بھی ظاہر کی کہ  پروجیکٹ  پر مبنی یہ تعلیم اسکول کے زمانے سے ہی تحقیق کے تئیں رویے کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوگی۔ آج 100 اٹل ٹنکرنگ تجربہ گاہوں کو گودلینے سے جو پورے ملک میں پھیلی ہوئی ہیں یہ تنظیم طلبا کے ساتھ رابطہ پیدا کرنے میں ایک چھوٹا قدم اٹھا رہی ہے جس سے انھیں آتم نربھر بھارت کے ایک حصے کے طور پر ان کے خلائی خوابوں کو پورا کرنے میں رہنمائی حاصل ہوگی۔ اسرو مراکز سے سائنسداں اور انجینئرس صلاحیت سازی کے پروگرام آفس، اسرو ہیڈکوارٹرس کے ساتھ قریبی تال میل سے بچوں کی سرگرم نگرانی کریں گے اور اے ٹی ایلس کے ٹیچروں کے ساتھ بھی رابطہ رکھیں گے۔

نیتی آیوگ کے سی ای او جناب امیتابھ کانت نے کہا ’’مجھے خوشی ہے کہ ہمارے مستقبل کے خلائی سائنسدانوں کی آبیاری کے لیے اسرو نے اپنے علاقائی تحقیقی مراکز کے ساتھ مل کر 100 اٹل ٹنکرنگ تجربہ گاہوں کو گود لیا  ہے جہاں اسرو کے سائنسداں اور تحقیق کار ذاتی طور پر ایس ٹی ای ایم تعلیم اور خلائی ٹیکنالوجی کے شعبے میں  نوجوان اختراع کاروں کی رہنمائی اور نگرانی کے کام انجام دیں گے۔

اٹل انوویشن مشن کے، مشن ڈائرکٹر جناب رامناتھن رمانند نے کہا کہ ہم خلائی ٹیکنالوجی کے معاملےمیں ایک بڑے پرتجسس وقت کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔ اسرو اس میدان میں عالمی اعتبار سے ایک بانی اور اختراعی لیڈر کی حیثیت رکھتا ہے۔ جس نے بھارت کے لیے ماضی قریب میں بہت سی شاندار کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ جدید ترین ٹیکنالوجیوں تک رسائی فراہم کرکے اس نے نہ صرف یہ کہ نئی تعلیمی پالیسی 2020 کے وژن کے  ساتھ ہم آہنگی پیدا کی ہے بلکہ آتم نربھر بھارت کے لیے راہ بھی ہموار کی ہے۔

اٹل انوویشن مشن نے اس سے پہلے اسرو کے ساتھ آتم نربھر بھارت کے لیے اے آر آئی ایس ای –اے این آئی سی شروعات کی تھی جس میں دیگر چار وزارتیں بھی شامل تھیں اور اس کا مقصد بھارتی ایم ایس ایم ایز اور اسٹارٹ ا پس میں اطلاقی تحقیق اور اختراع کو فروغ دینا تھا۔

*****

 

ش ح ۔اج۔را

U282. No.



(Release ID: 1687815) Visitor Counter : 328