وزارت دفاع

وزارت دفاع ’’1971 بنگلہ دیش آزادی (لبریشن) کی جنگ‘‘ پرآن لائن کوئز مقابلے کا انعقاد

Posted On: 11 JAN 2021 6:05PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،11  جنوری  2021/        آنے والی یوم جمہوریہ  تقریب 2021 کے حصے کے طور پر اور 1971  بنگلہ دیش جنگ آزادی  کے 50 سال پورے ہونے کے موقع پر ، وزارت دفاع کے ذریعہ مائی جی او وی کے اشتراک   میں 11 جنوری سے 22 جنوری 2021  کے دوران ایک آن لائن کوئز مقابلے کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ کوئز مقابلے  کا انعقاد حب الوطنی  کے جذبے  کو پیدا کرنے کے مقصد سے کیا جارہا ہے جس میں 1971 کی لڑائی میں حاصل کی گئی فتح اور قربانی کے مختلف پہلوؤں سے لوگوں کو واقف کرانا ہے۔

اس مقابلے میں 10 نقد انعامات رکھے گئے ہیں یعنی اول  دوئم اور سوئم انعام کے علاوہ 7 کونسولیشن انعامات ہیں۔ تفصیلات  درج ذیل ہیں:

  • پہلا انعام- 25000 روپے
  • دوسرا انعام -15000 روپے
  • تیسرا انعام -10000 روپے
  • کنسولیشن انعام (سات) 5000 روپے ہر ایک
  • کوئز میں 14 سال یا اس سے زیادہ عمر کے ہندستانی  شہری حصہ لے سکتے ہیں۔
  • کوئز مائی جی او وی پورٹل پر درج ذیل لنک پر دستیاب ہے:
  • :https://quiz.mygov.in/quiz 1971-bangladesh-liberation-war-quiz/

 

 

ش ح۔ ش ت۔ج

Uno-285


(Release ID: 1687800) Visitor Counter : 219