وزارت اطلاعات ونشریات

ہندوستان کے 51ویں بین اقوامی فلمی میلے میں بنگلہ دیش توجہ کا مرکز

Posted On: 11 JAN 2021 1:09PM by PIB Delhi

ہندوستان کے بین اقوامی فلمی میلے کی طرف سے کل اعلان کیا گیا کہ اس مرتبہ کس ملک کو توجہ کا مرکز بنایاجائے۔ہندوستان کے 51ویں بین اقوامی فلمی میلے (آئی ایف ایف آئی)توجہ کا مرکز بنگلہ دیش ہوگا۔

توجہ کا مرکز بننے والا ملک میلے کا ایک خصوصی حلقہ ہوتا ہے جواس ملک کی سنیما کے میدان میں خدمات اورشاندار کارکردگی کا اعتراف کرتا ہے۔ہندوستان کے 51ویں بین اقوامی فلمی میلے(آئی ایف ایف آئی) کے اس شعبہ میں چار فلمیں دکھائی جائیں گی۔

1-جیبون دھلی: از تنویرمکمل

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001ENGT.jpg

2-میگھ ملہار: از زاہدالرحمان انجان

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0022BPE.jpg
3-انڈر کنسٹرکشن: ازروبیات حسین

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0038KSE.jpg

4-سینسیرلی یورس ڈھاکہ: از نوہاش ہمایوں، سید احمد شوقی، راحت رحمان جوائے، ایم ڈی ربیع العالم، غلام کبیریا فاروقی، میرمکرم حسین، تنویر احسن، محمدالاسلام، عبداللہ النور،کرشن نیندو چٹو اپادھیائے،سید صالح احمد سبحان۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004DNU6.jpg

ہندوستان کے بین اقوامی فلمی میلے(آئی ایف ایف آئی )کے بارے میں:

ہندوستان  کا بین  اقوامی فلمی میلہ (آئی ایف ایف آئی) 1952 میں شروع ہوا،جو ایشیا کاسب سے اہم فلمی میلہ ہے۔ یہ میلہ سالانہ منعقد کیا جاتا ہے۔سردست اس کا انعقاد گوا میں ہوتا ہے۔ میلے کا مقصد عالمی سنیما کو ایک مشترکہ پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے جہاں فلموں کے آرٹ کی شاندار نمائش کی جاسکے اور مختلف ملکوں کی سماجی اورثقافتی روایات کے سیاق وسباق میں ان کے فلمی کلچرکو سمجھاجاسکے اور ان کی ستائش کی جاسکے ساتھ ہی دنیا کے لوگوں کے درمیان دوستی اور تعاون کو فروغ دیاجاسکے۔اس میلے کا انعقاد وزارت اطلاعات ونشریات کے تحت فلمی میلے کے ڈائریکٹوریٹ اور گوا کی ریاستی حکومت مشترکہ طورپر کرتی ہے۔

51واں میلہ 16 جنوری2021 سے شروع ہوکر 24 جنوری 2021 تک جاری رہے گا۔

 

 

******

 

ش ح۔ع س۔ج ا

U-NO.268

 



(Release ID: 1687609) Visitor Counter : 184