قبائیلی امور کی وزارت

وزارت قبائلی امور کے ماتحت کام کرنے والے ٹرائفیڈ نے ڈی او این ای آر اور انڈیا پوسٹ کے ساتھ مل کر شمالی مشرق کی مصنوعات کے فروغ کے لئے مارکیٹنگ اور لاجسٹکس فراہم کرنے کی شروعات کی

Posted On: 03 JAN 2021 12:32PM by PIB Delhi

وزارت قبائلی امور کے ماتحت کام کرنے والا  ادارہ ٹرائفیڈ  مختلف وزارت اور محکموں کے ساتھ مل کر زیرنفاذ اسکیموں اور پروگراموں کی شناخت کرنے اور ان پر مشترکہ طور پر کام کرنے کی کوشش کررہا رہے تاکہ قبائلی زندگی کو تبدیل کرنے کے اس کے مشن کو پورا کیا جاسکے ۔ اس سلسلے میں اس نے ایک تجویز تیار کی ہے جس میں وہ شمال مشرقی خطہ کی ترقی کی وزارت (ڈی او این ای آر) اور انڈیا پوسٹ کے ساتھ مل کر شمال مشرقی ریاستوں کی بیش قیمتی اور روایتی قبائلی مصنوعات کی فروخت کے لئے مارکیٹنگ اور لاجسٹکس فراہم کرے گا۔ اس پہل کا مقصد اس خطہ سے مصنوعات کی برانڈ تیار کرنا ، پوری دنیا میں اس برانڈ کے تئیں بیداری میں اضافہ کرنا اور قومی اور بین الاقوامی بازار تک رسائی مہیا کرانا ہے۔ شمال مشرقی خطہ کی مصنوعات پر فوکس اور مزید قبائلی سپلائرس کی سہولت کاری اور ان کی شمولیت کے نتیجے میں اس خطے میں قبائلی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا جس سے قبائلی برادریوں کی آمدنی میں اضافہ ہونے کے ساتھ ساتھ معاش کے لئے مواقع پیدا ہوں گے ۔

 

A picture containing person, indoor, people, groupDescription automatically generated

منصوبہ بند مداخلت میں سپلائرس اور  بنکروں کے علاقوں  کی شناخت، مصنوعات کی فراہمی ، قبائلی وسائل کی تربیت اور ترقی ، قبائلی مصنوعات کی خریداری  اور ذخیرہ اندوزی  اور منتخبہ مصنوعات کو ٹرائبس انڈیا کی دکانوں اور صارفین تک پہنچانا اور ان کی تقسیم کرنا شامل ہے۔ ڈی او این ای آر ان سرگرمیوں پر اپنی ایجنسیوں کے ذریعہ کام کرے گا اور ٹرائفیڈ گھریلو اور بین الاقوامی بازاروں میں مارکیٹنگ اور برانڈنگ کے لئے اپنی دکانوں کے وسیع نیٹ ورک اور اپنے ای کامرس پلیٹ فارموں کو استعمال کرے گا ۔

یہ تعاون حکومت ہند کی مختلف سطحوں پر وسیع ایشیا بحرالکاہل خطہ کے ساتھ اقتصادی ، اسٹریٹجک اور ثقافتی تعلقات کے فروغ کی‘ایکٹ ایسٹ ’ پالیسی کے عین موافق ہے۔ اس کا مقصد شمالی مشرقی مصنوعات کی فروخت میں چار گنا اضافہ کرنا ہے۔ اس سے قبائلی سپلائرس کی آمدنی میں اضافہ ہوگا اور آتم نربھربھارت ابھیان ، ووکل فار لوکل اور بائی ٹرائبل جیسی پہل میں کافی مدد ملے گی ۔

 

A picture containing tree, outdoor, grass, personDescription automatically generated

مصنوعات کی جی آئی ٹیگنگ سے مصنوعات کی ابتدا سے متعلق شفافیت کو یقینی بنایا جاسکے گا ۔اس سے شمالی مشرقی خطہ کو اپنے علاقہ ، اپنی بیش قیمتی روایات اور معیار  کے تئیں پوری دنیا میں بیداری پھیلانے میں مدد ملے گی۔ یہ فیصلہ لیا گیا ہے کہ اس پہل سے متعلق پیدا ہونے والے تمام تقاضوں کو پورا کرنے کے لئے انڈیا پوسٹ کے ساتھ اشتراک کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ جی آئی ٹیگ شدہ مصنوعات اور قبائلی مصنوعات کے فروغ کے حصہ کے طور پر ٹرائفیڈ دیگر پہل میں بھی انڈیا پوسٹ کے ساتھ اشتراک کرے گا ۔ محکمہ ڈاک کے ذریعہ جنوری 2021 میں ایک بڑی نمائش کا منصوبہ بنایا جارہا ہے جس میں جی آئی ٹیگ والے چھ سامانوں کی بڑے پیمانہ پر نمائش کی جائے گی اور انہیں آگے بڑھایا جائے گا۔ انہی سامانوں کو ٹرائفیڈ کے ذریعہ بھی فروری 2021 میں اپنی جی آئی مخصوص آدی مہوتسو نمائش میں بھی فروغ دیا جائے گا ۔ اس کے علاوہ ٹرائفیڈ اور انڈیا پوسٹ ایک ساتھ مل کر گجرات کے احمدآباد کے جی پی او میں قبائلی نمائش کی میزبانی کرے گا۔ اس کے علاوہ اس نے ون دھن وکاس کیندروں سے انڈیا پوسٹ کو لاکھ اور گوندکی سپلائی کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ اس کے علاوہ انڈیا پوسٹ مستقبل میں تحفہ دینے سے متعلق اپنے تقاضوں کو پورا کرنے کے لئے قبائلی دستکاروں کے ذریعہ بنائے گئی مصنوعات اور سامان بھی خریدے گا۔

اس اشتراک کے کامیابی کے ساتھ نفاذ کے بعد ٹرائفیڈ کو امید ہے کہ وہ ان لوگوں کی آمدنی اور معاش کے مواقع پیدا کرنے میں مدد کرپائے گا اور پورے ملک میں قبائلیوں کی زندگی اور معاش کو پوری طرح سے بدلنے میں مدد کرے گا۔

 

*************

م ن ۔ق ت۔ م ص

U. No. 260



(Release ID: 1687581) Visitor Counter : 162