وزارت اطلاعات ونشریات

51ویں آئی ایف ایف آئی نے او ٹی ٹی پلیٹ فارم کے لیے پروگراموں کا اعلان کیا


او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر  ماسٹر کلاس، مباحثہ ، براہ راست ٹیلی کاسٹ، اسکریننگ ، سوال و جواب اور فلموں کی ستائش کا سیشن  بھی ہوگا منعقد

Posted On: 10 JAN 2021 5:59PM by PIB Delhi

نئی دہلی۔ 10 جنوری     ایشیا کا سب سے پرانااور ہندوستان کا سب سے بڑا فیسٹیول، ہندوستانی بین الاقوامی فلم فیسٹیول (آئی ایف ایف آئی) کے 51 ویں ایڈیشن نے متعدد پروگراموں کا اعلان کیا ہے جو فیسٹیول کے دوران او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر دکھائے جائیں گے۔ آئی ایف ایف آئی 16 جنوری سے 24 جنوری 2021 تک گوا میں منعقد کیا جائے گا۔

جاری وبا کو دھیان میں رکھتے ہوئے   ہندوستانی بین الاقوامی فلم فیسٹیول  اپنا پہلا 'ہائبرڈ' فلم فیسٹیول منعقد کر رہا ہے ۔ اس سال آئی ایف ایف آئی اپنے ناظرین کے لیے کچھ پروگرام او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر منعقد کرے گا۔

خاص باتیں:

  • پرانی فلمیں
  1. پوڈروالموڈوور

                    لائیو فلیش / بیڈ ایجوکیشن/ وولور

  1. رابن آسٹلنڈ

دی اسکوائر / فورس ماجیر

  • ماسٹر کلاس

جناب شیکھر کپور، جناب پریہ درشن، جناب پیری لینگ، جناب سبھاش گھئی ، تنویر مکمل

  • مباحثہ

جناب رِکی کیج، جناب راہل رویل، مدھر بھنڈارکر، جناب پابلو سیسر، جناب ابوبکر شوقی، جناب پرسنیہ جوشی، جناب جون میتھیو میٹھن، محترمہ انجلی مینن، جناب آدتیہ دھر، جناب پر سننا ویتھانیج، جناب ہری ہرن، جناب وکرم گھوش، محترمہ انوپما چوپڑا، جناب سنیل دوشی، جناب ڈومینک سنگما، جناب سنیل ٹنڈن

  • او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر دنیا کی پینورما فلمیں
  • افتتاحی اور اختتامی تقریب کی براہ راست نشریات
  • سوال و جواب کا سیشن
  • فلموں کی ستائش کا سیشن

     پروفیسر مظہر کامران، پروفیسر مدھو اپسرا، پروفیسر پنکج سکسینہ کے ذریعہ ایف ٹی آئی آئی

  • مڈ فیسٹ فلم –  ورلڈ پریمئر

     مہر النساء

آئی ایف ایف آئی ویب سائٹ : https://iffigoa.org/

آئی ایف ایف آئی کے سوشل میڈیا ہینڈل:

https://twitter.com/PIB_panaji

 

آئی ایف ایف آئی کے بارے میں :

1952 میں قائم ہندوستانی بین الاقوامی فلم فیسٹیول (آئی ایف ایف آئی ) ایشیا میں سب سے اہم فلم تقریبات میں سے ایک ہے۔ ہر سال ہونے والا یہ فیسٹیول اس بار گوا میں ہو رہا ہے۔ اس کا مقصد بہترین فلم آرٹ کی نشریات کے لیے دنیا کی فلم صنعت کو ایک جیسا پلیٹ فارم دستیاب کرانا؛ مختلف ممالک کی فلم ثقافتوں کو ان کے سماجی اور ثقافتی  سیاق میں سمجھنے اور ستائش کرنے میں تعاون ؛ اور دنیا کے لوگوں کے درمیان دوستی کا جذبہ اور تعاون کو فروغ دینا ہے ۔ اس فیسٹیول کو مشترکہ طور پر فلم فیسٹیول ڈائریکٹوریٹ (اطلاعات و نشریات کی وزارت کے تحت) اور گوا کی ریاستی حکومت کے ذریعہ منعقد کیا جائے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(م ن ۔ رض (

 U-257



(Release ID: 1687525) Visitor Counter : 216