کامرس اور صنعت کی وزارتہ

ڈبلیو ٹی او میں بھارت کا ساتواں تجارتی پالیسی کا جائزہ

Posted On: 08 JAN 2021 5:53PM by PIB Delhi

نئی دہلی،08 جنوری ، 2021 / بھارت کے ساتویں تجارتی پالیسی کے جائزے ٹی پی آر کا دوسرا اور آخری جلسہ آج 8 جنوری ، 2021 کو جنیوا میں عالمی تجارتی تنظیم میں اختتام پذیر ہوا۔ ٹی پی آر ، ڈبلیو ٹی او کے مانیٹرنگ کام کاج کے تحت ایک اہم نظام ہے جس میں رکن ممالک کی تجارت اور اس سے متعلق پالیسیوں کا ڈبلیو ٹی او جائزہ لیتی ہے، جس کا مقصد  ڈبلیو ٹی او کے ضابطوں کی پابندی کی جانب تعاون کرنا ہے۔

ٹی  پی آر کے لیے بھارت  کے سرکاری وفد کی سربراہی  کامرس سکریٹری ڈاکٹر انوپ ودھاون نے کی۔ ڈبلیو ٹی او کی رکنیت کے اپنے اختتامی بیان میں آج کامرس کے سکریٹری نے ان معاملات پر موثر طریقے سے بات کی جو 06 جنوری 2021 کو بھارت کے ٹی پی آر کے پہلے جلسے کے دوران اٹھائے گئے تھے۔

کامرس سکریٹری نے اجاگر کیا کہ اصلاح ایک لگاتار اور جاری عمل ہے  اور حکومت ہند بھارت کو پوری دنیا کے لیے تجارت اور سرمایہ کاری کا ایک دلچسپ حصہ دار بنانے کے لیے اس راستے پر گہرائی کے ساتھ پابند عمل ہیں۔

کامرس سکریٹری نے کہا کہ جاری عالمی وبا کی وجہ سے خوراک اور گزر بسر کی یقینی فراہمی کا مسئلہ ایک بار پھر پیدا ہو گیا ہے۔ انہوں نے قیادت سے زور دے کر کہا کہ خوراک کی سب کے لیے فراہمی  کے مقصد سے سرکاری تمسکات کی خریداری سے متعلق ایک مستقل حل نکالا جائے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ بھارت میں ایک مستحکم  پالیسی ماحول ہے ، اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ بھارت میں تجارت سے متعلق تحقیقات ایک شفاف انداز میں کی جاتی ہے۔ جو ڈبلیو ٹی او کی مطابقت سے کی جاتی ہے۔

کامرس کے سکریٹری نے ارکان کو بھارت کے جائزے میں سرگرم حصے داری پر ارکان سے بھارت کی طرف سے  شکریہ ادا  کیا۔ انہوں نے یہ بات خاص طور پر کہی یہ بھارت کے ساتھ تجارتی تعلقات کو مستحکم کرنے میں ان کی گہری دلچسپی کی علامت ہے۔ انہوں نے خاص طور پر ایل ڈی سی ارکان کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ڈبلیو ٹی او میں بھارت کی سرگرم کوششوں کو سراہا۔

یہ میٹنگ ڈبلیو ٹی او کے ٹی پی آر ادارے کے صدر کے اختتامی کلمات کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

08.01.2021

U –223

 


(Release ID: 1687245) Visitor Counter : 242