کامرس اور صنعت کی وزارتہ

اے پی اے ڈی اےاور ہندوستانی سفارت خانہ نے ، پڑوسی سارک ملک کو زرعی اور ڈبہ بند خوراک کی برآمدات کو توسیع دینے کے لیے، بھوٹان کے ساتھ، ایک ورچوئل خریدار -فروخت کنندہ میٹنگ منعقد کی

Posted On: 08 JAN 2021 1:07PM by PIB Delhi

نئی دہلی،08 جنوری ، 2021 ،ہندوستان کی زرعی اور ڈبہ بند خوراک مصنوعات کی برآمداتی امکانات میں اضافہ کرنے کی کوشش کے طور پر اے پی اے ڈی اے نے بھوٹان میں ہندوستانی ایمبسی کے ساتھ شراکت داری میں ایک ورچوئل خریدار۔فروخت کنندہ کانفرنس (بی ایس ایم)، 7جنوری 2021 کو منعقد کی۔  اس میٹنگ میں متعلقہ سرکاروں  اورتجارت کے کلیدی شراکت دار، زرعی –خوراک کے شعبہ میں ہندوستان اور بھوٹان کے درمیان مستحکم تعاون کو مزید مضبوط کرنے کے لیے ایک عام پلیٹ فارم پر یکجا ہوئے۔

بھوٹان کے ساتھ یہ ورچوئل- بی ایس ایم  اس سلسلہ کی 15ویں میٹنگ ہے، جس کا انعقاد مختلف ملکوں کے ساتھ اے پی اے ڈی اے کرتی ہے۔ اس سے قبل اس طرح کی ورچوئل-بی ایس ایم کی پہلی میٹنگ متحدہ عرب امارات(یو اے ای)کے ساتھ منعقد کی گئی تھی ، جس کے بعد کویت ، انڈونیشیا، سوئٹرزلینڈ، بیلجیم، ایران، جنوبی افریقہ، جرمنی ، امریکہ ، کناڈا، آسٹریلیا ، ٹھائی لینڈ اور عمان کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد کیا جاچکا ہے۔

ورچوئل –بی ایس ایم کے دوران فوڈ کارپوریشن آف بھوٹان لمیٹڈ(ایف سی بی ایل)، بھوٹان کی وزارت زراعت اور جنگلات  اور ہندوستان کی تجارتی ایسوسی ایشنوں(سبزیوں اور پھلوں کی برآمد کرنے والی ایسوسی ایشن(وی اے ایف اے)، کل ہند ڈبہ بند خوراک کی ایسوسی ایشن(اے آئی ایف پی اے)، کل ہند گوشت اور مویشیوں کی برآمداتی ایسوسی ایشن(اے آئی ایم ایل ای اے)، چاول کی برآمداتی ایسوسی ایشن(ٹی آر ای اے)) کے ذریعہ بھوٹان کو امکانی زرعی مصنوعات کی برآمدات سے متعلق پریزینٹیشن کی گئیں۔

ورچوئل-بی ایس ایم میں ، بھوٹان میں ہندوستان کی سفیر محترمہ ریچا کمبوج، اے پی ای ڈی اے کے چیئرمین ڈاکٹر ایم انگاموتھو، زراعت اور مارکیٹنگ کوآپریٹیوز کے محکمہ کے ڈائریکٹر جنرل جناب اگین پینجور، ای او آئی، تھمپوکی(سیاسی اور تجارتی)فرسٹ سکریٹری، محترمہ این ہوکپ، بھوٹان کی زرعی اور خوراک کی ضابطہ اتھارٹی (بی اےایف آر اے) کے جناب سونم یون ٹین، ایف سی بی ایل کے سی ای او جناب نتین وانگچک ، اے پی ای ڈی اے کے سینئر حکام اور بھوٹان میں ہندوستانی ایمبسی کے سینئر حکام موجود تھے۔

جاری کووڈ۔19وبا کے باعث برآمدات کو فروغ دینے کے پروگرام کو جسمانی طور پر منعقد کرنا ممکن نہیں تھا۔ اے پی ای ڈی اے نے ہندوستان اور بھوٹان کے درآمدکاروں اور برآمد کاروں کو ایک پلیٹ فارم فراہم کی غرض سے ورچوئل بی ایس ایم منعقد کرنے میں پہل کی۔

کووڈوبا کے بعد سے ہی ، زرعی اور ڈبہ بند خوراک کے شعبہ میں اتحادیوں کے لیے نئے مواقع پیدا کرنے کی غرض سے ہندوستان کے ذریعہ مشرقی وسطیٰ ، سارک ، جنوب مشرقی ایشیا اور مغربی تجارتی شرکاء کے تئیں توجہ میں ویسی تبدیلی آئی ہے۔

*****

 

م ن ۔ ا ع۔ع ح     

U No:213

 



(Release ID: 1687092) Visitor Counter : 156