وزارت دفاع
وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے سی ایس ڈی سے فرم کے مطالبے کے مطابق اشیاء خریدنے کے لیے آن لائن پورٹل کا آغاز کیا ہے
Posted On:
08 JAN 2021 1:10PM by PIB Delhi
نئی دہلی،08 جنوری ، 2021 ، وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے آج آن لائن پورٹل https://afd.csdindia.gov.in/ کا افتتاح کیا ، جس کا مقصد سی ایس ڈی کی کینٹین سے فرم مطالبے کے مطابق (اے ایف ڈی )اشیاء کی خریداری کرنا ہے۔ اس آن لائن پورٹل کو شروع کرنے کا مقصد تقریباً 45لاکھ سی ایس ڈی مستفدین کو اپنے گھر سے کام کرنے کی آسانی فراہم کرنے کے قابل بنانا ہے۔ ان میں مسلح افواج کے نوکری میں اور ریٹائرڈافراد اور نوکری میں شہری دفاعی ایمپلائی کو اے ایف ڈی -1اشیاء کی خریداری شامل ہے۔ (جیسے کہ کاریں، موٹرسائیکلیں، واشنگ مشینیں، ٹیلی ویژن اور فرج وغیرہ)
اس پورٹل کے آغاز کو سراہتے ہوئے وزیر دفاع نے مسلح افواج کے تمام نوجوانوں اور افسران اور سورماؤں کی بہبود کے تئیں سرکار کے عہد کا اعادہ کیا۔ انہوں نے اس پروجیکٹ کی کامیاب تکمیل کے لیے تمام ٹیم کی ستائش کی۔ جناب راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ یہ پروجیکٹ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی دور اندیشی ، ڈیجیٹل انڈیا کے وژن کے مطابق ہے۔
نئی دہلی میں اس تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ممبئی، نئی دہلی ، احمد آباد اور جے پور سے ان افراد کے لیے کاروں نیز موٹرسائیکوں کی ڈیلیوری کی گئی، جنہوں نے اس پورٹل /afd.csdindia.gov.inکے ٹرائل رن کے دوران بکنگ کی تھی۔ اسے اب باقاعدہ طور پر لانچ کردیا گیا ہے اور اس سے تمام مستفدین کو تیز تر اور الجھنو ں سے پاک تجربہ حاصل ہوگا۔
دفاعی اسٹاف کے سربراہ جنرل بی پی راوت ، بحریہ کے سربراہ ایڈمرل کرم بیر سنگھ، فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل آر کے ایس بھدوریہ اور دفاعی سکریٹری ڈاکٹر اجے کمار کے ساتھ ساتھ دیگر عمائدین نے اس تقریب میں شرکت کی۔
*****
م ن ۔ ا ع۔ع ح
U No:211
(Release ID: 1687091)
Visitor Counter : 254