ریلوے کی وزارت

ریلوے کی وزارت نے پی آر ایس کاؤنٹر ٹکٹوں کی منسوخی اور ریزرویشن کاؤنٹروں پر کرایے کی واپسی کے سلسلے میں وقت کی حد 6 مہینے سے آگے بڑھا دی ہے۔ یہ 21 مارچ 2020 سے 31 جولائی 2020 تک کے سفر کے لیے ہے


اس کا اطلاق صرف ٹائم ٹیبل والی منسوخ شدہ باضابطہ ٹرینوں پر ہوگا

Posted On: 07 JAN 2021 3:28PM by PIB Delhi

نئی دہلی،7/جنوری ،  ریلوے کی وزارت نے پی آر ایس کاؤنٹر ٹکٹوں کی منسوخی  اور ریزرویشن کاؤنٹروں پر کرایے کی واپسی کے سلسلے میں وقت کی حد 6 مہینے سے آگے بڑھا کر 9 مہینے تک کر دی ہے۔ یہ21 مارچ 2020 سے 31 جولائی 2020 تک کے سفر کے لیے ہے۔ اس کا اطلاق سفر ٹائم ٹیبل والی اُن باضابطہ ٹرینوں کے لیے ہوگا جن کو ریلوے نے منسوخ کیا ہوگا۔ جو ٹکٹ 139 یا آئی آر سی ٹی سی کی ویب سائٹ کے ذریعے منسوخ کرائے گئے ہوں اس طرح ٹکٹ ریلوے کو پیش کرنے کی وقت کی حد  ریزرویشن کاؤنٹروں پر سفر کی تاریخ سے 9 مہینے تک بڑھا دی گئی ہے۔

سفر کی تاریخ کے خاتمے کے 6 مہینے کے بعد بہت سے مسافروں نے اپنے ٹکٹ ٹی ڈی آر کے ذریعے یا اصل ٹکٹ کے ساتھ درخواست کے ذریعے زونل ریلوے کے کلیم آفس میں جمع کرادیئے ہوں گے ا ن کا کرایے کا  پی آر ایس کاؤنٹر ٹکٹوں کا مکمل ریفنڈ کی اجازت اس طرح کے مسافروں کے لیے ہوگی۔

اس سے پہلے ٹکٹ کی منسوخی اور کرایے کی واپسی کے سلسلے میں جامع رہنما خطوط کووڈ-19 کی وجہ سے جاری کیے جاچکے ہیں۔ ریلوے کی طرف سے جو ٹرینیں منسوخ کی گئی ہیں ان کے تحت پی آر ایس کاؤنٹر ٹکٹوں کو جمع کرنے کا وقت سفر کی تاریخ سے 6 مہینے تک دیا گیا تھا۔ (بجائے 3 دن کے جس میں سفر کی تاریخ شامل نہ ہو) اور 139 یا آئی آر سی ٹی سی کی ویب سائٹ کے ذریعے منسوخ کرائے گئے ٹکٹوں کا ریفنڈ کاؤنٹروں پر سفر کی تاریخ سے 6 مہینے تک کے لیے دیا گیا تھا۔

***************

م ن۔ اج ۔ ر ا

U:191        



(Release ID: 1686994) Visitor Counter : 248