کامرس اور صنعت کی وزارتہ
جناب پیوش گوئل نے معیار اور زرخیزی کو ہندوستانی صنعت کا مستقبل کی دو انتہائی اہم بنیادیں قرار دیں
جناب گوئل نے کہا کہ ہمیں 'برانڈ انڈیا' سامنے لانے اور پیداوار اور خدمات کو انتہائی منظم اور مؤثر بنانے کیلئے اپنا سفر جاری رکھنا چاہئے
Posted On:
06 JAN 2021 5:19PM by PIB Delhi
نئی دہلی 6 جنوری 2021:صنعت وتجارت و صنعت، ریلوے ، صارفین کے امور اور خوراک و تقسیم عامہ کے وزیر جناب پیوش گوئل نے آج کہا کہ معیار اور زرخیزی ہندوستانی صنعت کے مستقبل کی دو اہم بنیادیں بننے جا رہی ہیں۔ صنعتی غور و خوض کے ایک ویبنار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں 'برانڈ انڈیا' سامنے لانے اور پیداوار اور خدمات کو انتہائی منظم اور موثر بنانے کیلئے اپنا سفر جاری رکھنا چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس طریقے سے ہم اپنے معیار اور اپنی مصنوعات کی قدر کی طاقت پر دنیا کی خدمت کرسکتے ہیں۔
وزارت صنعت و تجارت کے صنعت اور داخلی تجارت کے فروغ کے محکمے (ڈی پی آئی آئی ٹی) کے زیر اہتمام بڑے پیمانے پر شعبہ جاتی توجہ والے ویبنار میں صنعتی غور و خوض سے کام لیا جا رہا ہے جس کا مقصد کوالٹی کونسل آف انڈیا، نیشنل پروڈکٹیویٹی کونسل اور صنعتی اداروں کے اشتراک سے ہندوستانی صنعت کے معیار اور پیداواری صلاحیت کو فروغ دینا ہے۔ اس کا آغاز 4 جنوری 2021 کو ہوا تھا اور یہ سلسلہ 2 مارچ 2021 تک جاری رہے گا۔ ویبنار سیریز میں 45 سیشن ہوں گے جن میں مینوفیکچرنگ اور خدمات کے مختلف بڑے شعبوں کا احاطہ کیا جائے گا۔ صنعتی غور و خوض کی اس مشق میں درپیش آزمائشوں ، مواقع، سامنے آنے والے حل اور بہترین طریق عمل کی شناخت کی جائے گی۔ یہ مشق 'ووکل فار لوکل' کو فروغ دینے اور 'آتم نربھربھارت' کے وژن کے ادراک کیلئے معیار اور پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کی خاطر صنعتوں اور شعبوں کو سیکھنے اور سمجھنے کا متحمل بنائے گی۔
جناب گوئل نے کہا کہ ہم کام کرنے کا جو ذہن رکھتے ہیں یہ صنعتی غور و خوض اس میں انقلاب لانے کا نقیب بنے گا جو ہندستان کو اعلیٰ زرخیزی اور اعلیٰ معیار کے عالمی کھلاڑی کے طور پر کھڑا کرنے کی بنیاد کیلئےیاد رکھا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ اس ویبنار سیریز کو اسی حقیقی جذبے کے ساتھ دیکھا جائے گا جس کا وقتاً فوقتاً مظاہرہ ہمارے صنعتی و تجارتی گھرانوں نے کیا ہے۔ انہوں نے اسی کے ساتھ کہا کہ اس ویبنار کو صنعتی غور و خوض میں ہونے والی بات چیت سے سامنے آنے والی سفارشات کے اصل نفاذ کی صورت میں ہی کامیاب سمجھا جائے گا۔
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا حوالہ دیتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ “ہندوستان اپنی مصنوعات سے محض عالمی منڈیوں کو بھرنا نہیں چاہتا بلکہ ہم یہ چاہتے ہیں کہ ہندوستانی مصنوعات دنیا بھر کے لوگوں کا دل جیتیں"، جناب گوئل نے کہا کہ اعلی معیار کو اپنانے اور پیداواری صلاحیت کو بڑے پیمانے پر بہتر بنانے سے ہی یہ ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ ہندوستان جو دنیا بھر کی منڈیوں کی خدمت کیلئے مربوط و مضبوط عالمی سپلائی چین کا ایک لازمی حصہ بننا چاہتا ہے، معیار کو بہتر بنانے کی طرف بھی توجہ دے۔ انہوں نے کہا کہ سنگل برانڈ خوردہ ، کوئلہ ، کان کنی اور اشیا سازی سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لئے ایک بہت آسان اور سہل ایف ڈی آئی فریم ورک فراہم کیا گیا ہے اور ہم متعدد شعبوں میں تیزی سے قدم رکھ رہے ہیں اور ہندوستان میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔
حکمرانی کی تبدیلی کے بارے میں بات کرتے ہوئے ، وزیر موصوف نے کہا کہ اچھی حکمرانی، تیش حکمرانی اور شفاف حکمرانی ایک اچھی حکومت کا خاصہ ہوتی ہیں۔ گذشتہ چند برسوں میں ، دنیا نے ہندوستان میں حکمرانی کے انداز کو بدلتے ہوئے دیکھا ہے جس کت ذریعہ عالمی سطح پر پہچان اور اعتماد حاصل کیا گیا ہے۔
****
م ن۔ر ف۔ س ا
U-159
(Release ID: 1686702)
Visitor Counter : 169