بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت

کھادی و دیہی صنعتوں کے کمیشن نے آئی ٹی بی پی کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کیے


نیم فوجی دستے کھادی دریوں کا استعمال کریں گے

Posted On: 06 JAN 2021 3:35PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،06 جنوری ، 2021 / نیم فوجی دستوں میں بڑے پیمانے پر اپنے ہی ملک میں تیار کی گئی چیزوں کے استعمال کی مہم  میں جس کی شروعات مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے کی تھی ، کھادی ، سوتی دریوں کی فوجی دستوں کو سپلائی سے متعلق نئے معاہدے کے سبب نئے سرے سے رفتار پیدا ہو گئی ہے۔ ایک اور پہل کے تحت کھادی اور دیہی صنعتوں کے کمیشن کے وی آئی سی نے آج ہر سال 1.72 لاکھ سوتی دریاں کی سپلائی کے لیے آئی ٹی بی پی کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے۔ اس معاہدے پر دستخط کے وی آئی سی کے ڈپٹی سی ای او اور آئی ٹی بی پی کے ڈی آئی جی نے کے وی آئی سے کے چیئرمین جناب ونئے کمار سکسینہ اور داخلی امور کے ایڈیشنل سکریٹری جناب وویک بھاردواج اور سی اے پی ایف کے دیگر افسران کی موجودگی میں کیے۔

 

 

اس معاہدے پر دستخط ایک سال کے لیے کیے گیے ہیں ، جس کے بعد اس کی تجدید کی جائے گی۔ 1.72 لاکھ دریوں کی قل قیمت 8.74 کروڑ روپے ہے۔

یہ پیش رفت نیم فوجی دستوں کو کی گئی مرکزی وزیر داخلہ  کی  ہدایات کے مد نظر کی گئی ہے تاکہ وزیراعظم جناب نریندر مودی کی شروع کیے گیے   آتم نربھر بھارت ابھیان   کو مدد دینے کے طور پر مقامی مصنوعات کی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔  ایم ایس ایم ای کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے اس قدم کا خیرمقدم کیا ہے۔

وضاحت کے مطابق کے وی آئی سی 1.98 میٹر لمبی اور 1.07  میٹر چوڑی ، نیلے رنگ کی دریاں فراہم کرے گا۔ یہ سوتی دریاں اتر پردیش، ہریانہ اور پنجاب میں کھادی کے کاریگر تیار کریں گے۔  اگلی مصنوعات جن کا استعمال کیا جائے گا وہ ہیں کھادی کمبل ، بیڈ شیٹس، تکیے کے غلاف، اچار، شہد، پاپڑ اور کاسمیٹکس وغیرہ۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

U –157

 



(Release ID: 1686694) Visitor Counter : 196