شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت

سرحدی سڑک تنظیم کے ڈائریکٹر جنرل، لیفٹیننٹ جنرل راجیو چودھری نے مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ کو جموں و کشمیر اور شمال مشرق میں جاری اور مجوزہ متعدد سڑک اور پل پروجیکٹوں کے بارے میں بتایا

Posted On: 05 JAN 2021 5:55PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  5 /جنوری  2021 ۔ سرحدی سڑک تنظیم (بی آر او) کے نئے ڈائریکٹر جنرل، لیفٹیننٹ جنرل راجیو چودھری نے آج شمال مشرقی خطے کی ترقی (آزادانہ چارج)، وزیر اعظم کے دفتر، عملہ، عوامی شکایات، پنشن، جوہری توانائی اور خلا کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ کو جموں و کشمیر اور شمال مشرق میں جاری اور مجوزہ متعدد سڑک اور پل پروجیکٹوں کے بارے میں بتایا۔ اپنے پرزنٹیشن میں جنرل چودھری نے کہا کہ جموں و کشمیر نے گزشتہ پانچ سے چھ برسوں کے دوران سڑک اور پل کی تعمیر کے معاملے میں غیرمعمولی پیش رفت کی ہے اور تقریباً ایک درجن بی آر او پل تو اودھم پور – کٹھوا – ڈوڈا لوک سبھا حلقے میں ہی بنے ہیں، جن میں قابل ذکر بسوہلی میں اٹل سیتو اور اودھم پور میں دیویکا برج شامل ہیں۔

جموں و کشمیر میں مجوزہ چترگالا سرنگ کٹھوا ضلع کو ڈوڈا ضلع سے جوڑے گی۔ یہ ایک تاریخی پروجیکٹ ثابت ہونے والا ہے جو ایک دوسرے سے دور دو خطوں کو سبھی موسم میں کام آنے والی متبادل روڈ کنیکٹیوٹی کی سہولت فراہم کرے گا اور پنجاب کی سرحد پر ڈوڈہ سے لکھن پور کے درمیان سفر میں لگنے والا وقت کم ہوکر تقریباً چار گھنٹہ رہ جائے گا۔

یہ 6.8 کلومیٹر طویل سرنگ ہوگی جس کے لئے بی آر او نے فزیبلٹی سروے پہلے ہی کررکھا ہے۔ کھدائی کا کام شروع ہونے کے بعد اس سرنگ کی تیاری میں تقریباً چار سال لگیں گے اور اس کی تعمیراتی لاگت تقریباً 3000 کروڑ روپئے ہے۔ یہ ایک انقلابی اور بڑی تبدیلی لانے والا پروجیکٹ ثابت ہونے والا ہے۔ اس سے نہ صرف ریوینیو پیدا ہوگا بلکہ روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

مزید برآں سبھی موسم میں کارآمد روڈ کنیکٹیوٹی سے کاروبار میں آسانی ہوگی، سفر میں لگنے والا وقت کم ہوگا اور بانی و بھدیروا جیسی جگہوں کو قومی سطح پر شہرت کے حامل سیاحتی مقامات کے طور پر ابھرنے کا ایک منفرد موقع بھی حاصل ہوگا۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ چترگالا میں سرنگ کی تعمیر کی مانگ کئی سالوں سے زیر التوا تھی، لیکن اپنی الگ ترجیحات کے سبب سابقہ حکومتوں نے اس کام کو اپنے ہاتھ میں نہیں لیا۔

جائزہ میٹنگ کے دوران جس دوسرے اہم بی آر او پروجیکٹ پر بات چیت ہوئی اس میں جموں و کشمیر کے مختلف پہاڑی اور دشوار گزار علاقوں میں سڑکوں اور پلوں کی تعمیر کا معاملہ شامل ہے۔

شمال مشرق کے بارے میں ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے مختلف ریاستوں بالخصوص شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت (ڈی او این ای آر) کے تحت شمال مشرقی کونسل (این ای سی) کے ذریعے امداد یافتہ میزورم میں چار سڑک پروجیکٹوں اور منی پور میں دو بی آر آو پروجیکٹوں کے بارے میں تازہ ترین صورت حال کی جانکاری دی۔

 

******

 

م ن۔ م م۔ م ر

U-NO. 130

05.01.2021


(Release ID: 1686491) Visitor Counter : 113