وزارت دفاع
میٹرو ریل نیٹ ورک میں ایڈوانس بایوڈیجسٹر ایم کے - II ٹکنالوجی کے نفاذ کے لئے ڈی آر ڈی او نے مہا میٹرو کے ساتھ اقرار نامے پر دستخط کئے
Posted On:
05 JAN 2021 5:43PM by PIB Delhi
نئی دہلی 5 جنوری 2021:حکومت ہند کی ایک اہم تحقیقاتی ایجنسی ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) اور حکومت ہند اور مہاراشٹرا کی مشترکہ منصوبہ ساز کمپنی مہاراشٹرا میٹرو ریل کارپوریشن (ایم اے ایچ اے ۔ میٹرو) نے جو پانی کے تحفظ اور ماحول کی حفاظت کے لئے مل کر کام کر رہی ہیں، میٹرو ریل نیٹ ورک میں ڈی آر ڈی او کی (بغیر نالی والی ٹیکنالوجی کے تحت) ماحول دوست بایوڈیجسٹریونٹیں نصب کی ہیں۔ 5 جنوری 2021 کو مہا-میٹرو اور ڈی آر ڈی او کے مابین اقرارنامے پر دستخط کئے گئے جس کے تحت ڈی آر ڈی او میٹرو ریل نیٹ ورک میں انسانی فضلہ کو ٹھکانے لگانے لئے اپنی جدید بایوڈیجسٹر ایم کے 2 ٹکنالوجی کے نفاذ میں تکنیکی معاونت کرے گی۔
ممتاز سائنسدان اور ڈائریکٹر جنرل۔ لائف سائنسز، ڈی آر ڈی او ہیڈ کوارٹر، نئی دہلی، ڈاکٹر اے کے سنگھ ، اور مہاراشٹر میٹرو ریل کارپوریشن لمیٹڈ (ایم ایم آر سی ایل) کے منیجنگ ڈائریکٹر، ڈاکٹر برجیش دکشت نے اپنے اپنے اداروں کی طرف سے اس اقرارنامے کا تبادلہ کیا جس پر ڈائریکٹر ڈی آر ڈی ای ، گوالیار ڈاکٹر ڈی کے دوبے اور مہا میٹرو ریل کارپوریشن لمیٹڈ ، پونے کے ڈائریکٹر جناب اتل گاڈگل نے دستخط کیے۔
ڈی آر ڈی او کی بایوڈیجسٹر درون ملک تیار کردہ سر سبز اور کم لاگت والی ٹکنالوجی ہے جسے یہ کمیاب امتیاز بھی حاصل ہے کہ وہ ڈی آر ڈی او لائسنس یافتگان (ٹی او ٹی ہولڈرز) کی ایک بڑی تعداد رکھتی ہے۔
انڈین ریلوے اپنے مسافر کوچوں کے بیڑے میں پہلے ہی تقریبا 2.40 لاکھ بایوڈیجسٹرس نصب کرچکی ہے۔ اب مہا۔ میٹرو کے لئے اس ٹکنالوجی میں تبدیلی اور بہتری لائی گئی ہے تاکہ پانی اور جگہ کو بچایا جا سکے۔
اس ایم کے 2 بایوڈیجسٹر کا ایک تخصیص شدہ ورژن کا جو ڈل جھیل میں گھر نما کشتیوں میں انسانی فضلے کو ٹھکانے لگانے کیلئے موزوں ہے ڈی آر ڈی او نے جموں و کشمیر انتظامیہ کیلئے کامیابی کے ساتھ مظاہرہ کیا۔
جموں و کشمیر انتظامیہ کے لیکس اینڈ واٹر ویز ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈبلیو ڈی اے) نے ڈل جھیل کے آس پاس کی رہائش گاہوں کے لئے ایم کے 2 بائیوڈیجسٹرس کی 100 یونٹیں خریدنے کی کارروائی شروع کر دی ہے تاکہ پانی کی آلودگی کو کم سے کم کیا جاسکے۔
سری نگر میں بائیوڈجسٹر ایم کے 2 کے نفاذ کی نگرانی جموں و کشمیر ہائیکورٹ کے ماہرین کی ایک کمیٹی کے ذریعہ کی جارہی ہے۔ ڈی ایم آر سی کے سابق ایم ڈی ڈاکٹر ای سریدھرن اس کمیٹی کے سربراہ ہیں۔مکمل نفاذ کی صورت میں یہ گرین ٹیکنالوجی ڈل جھیل کی آلودگی میں نمایاں کمی لے آئے گی۔اس ٹیکنالوجی کو بائیوڈگریشن کارکردگی میں بہتری، ڈیزائن میں ترمیم اور فضلے سے مزید نمٹنے کے ماڈیول کے اضافے کے ذریعہ بہتر بنایا گیا ہے۔ یہ ٹیکنالوجی بنیادی طور پر انتہائی اونچائی والے ہمالیائی علاقوں بشمول لیہ - لداخ اور سیاچن گلیشیر میں مسلح افواج کے لئے تیار کی گئی تھی۔
ڈی ڈی آر اینڈ ڈی کے سکریٹری اور ڈی آر ڈی او کے چیئرمین ڈاکٹر جی ستیش ریڈی نے اس عمل کو انجام دینے میں دونوں ٹیموں کی کامیابی کی خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ تیکنالوجیوں کو ڈیٹا اورمتعلقہ جانکاری کی دستیابی سے بہتر بنایا جاتا ہے۔
****
م ن۔ر ف۔ س ا
U-132
(Release ID: 1686430)
Visitor Counter : 206