وزارت دفاع
ڈی جی این سی سی لیفٹیننٹ جنرل ترون کمار ایش نے
رپبلک ڈے کیمپ2021 کا افتتاح کیا
Posted On:
04 JAN 2021 6:29PM by PIB Delhi
نیشنل کیڈیٹ کور (این سی سی) کے ڈائرکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل ترون کمار ایش نے آج دہلی کینٹ میں این سی سی رپبلک ڈے کیمپ (آر ڈی سی) 2021 کا افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب ‘ سرو دھرم پوجا’ سے شروع ہوئی۔
ملک کی تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کا احاطہ کرنے والے 17 ریاستی ڈائریکٹوریٹ سے منتخب کئے گئےتقریباً ایک ہزار کیڈیٹ جس میں 380 لڑکیاں بھی شامل ہیں، 500 سپورٹ اسٹاف کےساتھ اس کیمپ میں شرکت کر رہے ہیں، جس کا افتتاح 28 جنوری 2021 کو وزیراعظم کی ریلی سے ہوگا۔
اس موقع پر بولتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل ایش نے تمام کیڈیٹ سے اپیل کی کہ وہ یہاں پر قیام کے دوران اعلیٰ کردار، بالیدگی اوربلاغرض خدمت کے ساتھ ساتھ معیاری آداب اور شائستگی کا مظاہرہ کریں اور خطے، زبان، ذات اور مذہب سے اوپر اٹھ کر ٹیم ورک کا مظاہرہ کریں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس کیمپ کا مقصد کیڈیٹس میں خوداعتمادی کو تقویت بخشنا،قدروں کومضبوط کرنااو ر ہمارے ملک کی بیش قیمتی تہذیب و روایات سے روبرو کرانا ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل ایش نے کیڈیٹ سے یہ بھی کہا کہ وہ اس کیمپ میں پورے لگن سے شرکت کریں اور مہینے بھر چلنےوالے کیمپ کی ہر سرگرمی سے مکمل فائدہ حاصل کریں اور اس کے ساتھ ہی کووڈ-19 سے متعلق احتیاطی تدابیر بھی اپنائیں۔
*************
( م ن ۔ق ت۔ ک ا)
U. No. 109
(Release ID: 1686197)
Visitor Counter : 131