صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

ڈاکٹر ہرش وردھن نے شری رام چندر میڈیکل کالج ، چنئی کے طلبا سے ان کے جلسہ تقسیم اسناد کے موقع پر ڈیجیٹل طریقے سے خطاب کیا


میڈیکل پیشہ ور افراد کے لئے اختراع اور بہتری لانے کے بے پناہ امکانات ہیں اور اس طرح وہ تحقیق اور ترقیاتی سرگرمیوں کے ذریعہ وزیر اعظم کے ‘‘آتم نربھر بھارت‘‘اور میک ان انڈیا’’ کے خواب کو پورا کرنے میں تعاون دے سکتے ہیں

میڈیسن کے تعلیم حاصل کرنا اپنے میں ایک جانفشانی کا کام ہے۔ میڈیسن ایک ایسا پیشہ ہے جس میں برسوں تک کام کرنےکے بعد ہی کسی کی ساکھ بنتی ہے:ڈاکٹر ہرش وردھن

Posted On: 04 JAN 2021 5:46PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی 4 جنوری2021: صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے چنئی کے شری رام چندر انسٹی ٹیوب آف ہائر ایجوکیشن اینڈ ریسرچ  کے طلبا سے ان کے جلسہ تقسیم اسناد کے موقع پر ڈیجیٹل طریقے سے خطاب کیا۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ ‘‘انسٹی ٹیوٹ کے 32 ویں کنوکیشن پر خطبہ دیتے ہوئے  مجھے فخر محسوس ہورہاہے۔ بڑی مسرت کے ساتھ میں ان تمام لوگوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جو آج اپنی بہترین تعلیمی کارکردگی کے اعتراف میں اپنی ڈگری، سرٹیفکیٹ اور میڈل وصول کرنے آئے ہیں’’۔

ڈاکٹر ہرش وردھن نے اس موقع پر جناب N.P.V. راما سامی ادیار کو بھی یادکیا جنھوں نے اس ادارے کو ملک کا ایک باوقار پرائیویٹ ادارہ بنانے میں سرگرم تعاون کیا تھا۔

32 ویں جلسہ تقسیم اسناد میں کل 1266 طلبا کو ڈگری عطا کی گئی جن میں 17 ڈاکٹورل،26 سپراسپشلٹی،509 پوسٹ گریجویٹ اور 714 انڈر گریجویٹ ڈگری شامل ہیں۔

1.jpg

یونیورسٹی کی متعدد حصولیابیوں کو سراہتے ہوئے ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ ‘‘یہ بڑی خوشی کی بات ہے کہ یہ یونیورسٹی 2020 کی NIRF رینکنگ میں تمام یونیورسٹیوں میں 28 ویں مقام پر، تمام میڈیکل اسکولوں میں 13 ویں مقام پر اور ڈینٹل اسکولوں میں ساتویں مقام پر ہے۔ اس کی مسلسل تعلیمی کارکردگی کی بنیاد پر یو جی سی نے اسے ڈیمڈ یونیورسٹی کے زمرہ کی یونیورسٹی کے طور پر منظوری دی،MCI نے اسے 2009 میں میڈیکل ایجوکیشن ٹکنالوجیز کے لئے نوڈل سنٹر کا درجہ دیا اور شری رام چندر کالج کا نوڈل سنٹر تقریبا 58 میڈیکل اسکولوں کے فیکلٹی ممبروں کو ٹریننگ دے رہا ہے’’۔

اس بات کی ستائش  کرتے ہوئے کہ یونیورسٹی حکومت ہند کی قومی تعلیمی پالسی کے عین مطابق کثیرجہتی رخ پر ہے، انھوں نے کہا کہ اس عظیم ادارے کی منفرد خصوصیات کی وجہ سے نہ صرف ملک کے الگ الگ حصوں سے طلبہ یہاں آرہے ہیں، بلکہ بیرون ملک کے طلبا کے لئے یہ زبردست کشش رکھتی ہے۔ مجھے اس بات پر بے حد خوشی ہے کہ یہاں ریسرچ کو کلیدی اہمیت دی جاتی ہے’’۔

انھوں نے کہا کہ اس ادارے کو ICMRویکسین ٹرائل کے لئے منتخب کیا گیا‘‘کووڈ-19 عالمی وبا کے دوران ہم ایک انتہائی اہم مرحلے میں ہیں۔ اب جبکہ ہم اس یادگار موقع پر جشن منارہے ہیں ہمیں صف اول کا طبی کارکنوں، ڈاکٹروں، نرسوں، تکنیکی عملے، ٹرانسپورٹروں ، ایمرجنسی طبی عملے، ادویہ سازوں اور ان تمام لوگوں کو سیلوٹ کرنا چاہئے جو اس عالمی وبا کے دوران مریضوں کی مدد کررہے ہیں اور اس کام میں انھوں نے خود اپنی صحت اور زندگی کو داؤ پر لگادیا ہے۔ میں اس بات سے آگاہ ہوں کہ آپ کے ادارے نے کووڈ-19 مریضوں کے لئے علیحدہ بلاک فراہم کیا ہے۔ مجھے اس بات کی بھی خوشی ہے کہ آپ کا ادارہ اپریل 2020 کے اوائل سے ٹسٹنگ سینٹر کے طور پر بھی خدمات فراہم کررہا ہے۔

2.jpg

صحت نگہداشت کی خدمات میں علاقائی خلیج کو پاٹنے کے لئے حکومت کے عزم کو ظاہر کرتے ہوئے ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ ‘‘حالیہ عالمی وبا نے خاطر خواہ صحت نگہداشت میں حکومت کے تعاون کو اجاگر کیا ہے۔ مرکزی حکومت ڈاکٹر اور مریض کے تناسب اور مریض اور بستر کے تناسب کو بڑھانے کے لئے مؤثر اقدامات کررہی ہے۔ مرکزی حکومت کے علمی تعاون کے ساتھ گزشتہ 6 برسوں کے دوران ملک میں نئے ایمز اور نئے میڈیکل کالج شروع کئے گئے ہیں۔ گزشتہ ڈیڑھ برس میں 75 نئے میڈیکل کالجوں کی منصوبہ بندی ہوئی اور ان میں سے 14 صرف تملناڈو میں ہیں۔ گزشتہ 6 برسوں میں ہم نے ایمز کی تعداد 6 سے بڑھا کر 22 کرنے کا منصوبہ بنایا’’۔

وزیر اعظم کے آتم نربھر بھارت کے خواب کو دوہراتے ہوئے انھوں نے کہا‘‘میڈیکل پیشہ ور افراد کے لئے اختراع اور بہتری کے بے پناہ امکانات ہیں جس سے وزیر اعظم کے آتم نربھر بھارت اور میک ان انڈیا کی راہ ہموار کی جاسکتی ہے’’۔

مرکزی وزیر صحت نے کووڈ-19 عالمی وبا کو پھیلنے سے روکنے کے حکومت کے اقدامات کا بھی ذکر کیا۔ ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا ‘‘عزت مآب وزیر اعظم نے خود ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ اور مرکزی انتظام والے علاقوں کے انتظامیہ سے رابطہ کرکے اور تمام متعلقہ فریقوں سے بات چیت کرکے وہاں کے معاملات سمجھنے اور ریاستوں کو کووڈ-19 کے مؤثر بندوبست میں تعاون دینے کے اقدامات کئے۔ انھوں نے کہا کہ ‘‘ہماری حکومت نے دنیا کی سب سے بڑی صحت آیوشمان بھارت اسکیم شروع کی جس کے تحت ڈیڑھ لاکھ صحت اور بہبود مراکز، دیہی اور شہری بنیادی صحت نگہداشت مراکز اور پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا شامل ہیں جس کے تحت 10.74 کروڑ غریب اور بے سہارا کنبوں کی نشاندہی کرکے انہیں فی کنبہ پانچ لاکھ روپے کے صحت کے پیچھے فراہم کئے گئے ہیں۔

جلسۂ تقسیم اسناد میں نوجوان گریجویٹ طلبا کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ڈاکٹر وردھن نے کہا کہ ‘‘میڈیکل کی تعلیم اپنے میں ایک محنت طلب عمل ہے۔ میڈیسن ایک ایسا پیشہ ہے جس میں کسی شخص کو اپنی ساکھ بنانے میں برس لگ جاتے ہیں۔ تاہم اس پیشے میں جو عزت اور احترام حاصل ہوتا ہے اس کا مقابلہ نہیں ہے۔ ایک اچھا ڈاکٹر جو دوسروں کی زندگی بچاتا ہے اس کی اپنی زندگی متاثر ہوتی ہے۔ مجھے یقین ہے کہ آپ لوگ دیانتداری کے ساتھ اپنے پیشہ ورانہ مقاصد حاصل کریں گے اور زندگی کے تمام شعبوں میں کامیاب ہوں گے’’۔

انھوں نے مزید کہ اکہ ہمارے ہر دلعزیز وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی نوجوانوں کی طاقت پر بھرپور بھروسہ رکھتے ہیں اور بجا طور پر یہ یقین رکھتے ہیں کہ نوجوان ہمارا بیش قیمت اثاثہ ہیں۔ نوجوان ہماری آبادی میں اکثریت رکھتے ہیں ۔ لہذا اگلے پانچ سے دس سال بھارت کے لئے سنہرا دور ثابت ہوں گے۔ میں آپ پر زور دے کر کہتا ہوں کہ آپ پوری خود اعتمادی اور جوش وجذبے کے ساتھ اس وقار اور شان کو حاصل کریئے جو بھارت کے لئے واجب ہے’’۔

آخر میں ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا ‘‘ میرے پیارے نوجوان دوستو آج کے جلسۂ تقسیم اسناد کی تقریب آپ کی کوششوں کی تکمیل ہے اور اب آپ طالب علم سے ایک پروفیشنل میں بدلنے والے ہیں جو ملک کی خدمت کے لئے تیار ہے۔ میں آپ کو اپنے پیشے کے تئیں پرجوش رہنے کی صلاح دیتا ہوں، آپ بھروسہ مند بنیں، اپنے پیشہ وارانہ اقدار پر کاربند رہیں اور ہمیشہ اپنے پیشے سے جڑی تکنیکی ترقی پر نظر رکھیں اور علم حاصل کرنے کے عمل کو اپنی پوری زندگی پر محیط کریں’’۔

اس موقع پر شری رام چندر انسٹی ٹیوٹ آف ہائر ایجوکیشن اینڈ ریسرچ کے چانسلر جناب وی آر وینکٹاچلّم، پروچانسلر آر وی سینگوتوون جی  اور وائس چانسلر ڈاکٹر پی وی وجے راگھون بھی موجود تھے۔

****

م ن ۔ ر ف- س ا   

U:92

 

 


(Release ID: 1686159) Visitor Counter : 216