سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

ڈی بی ٹی – بی آئی آر اے سی کے تعاون والے زائیڈ س کیڈلا کے ذریعہ تیار ڈی این اے ویکسین کینڈیڈیٹ کو تیسرے مرحلے کی عملی آزمائشوں کے لئے منظوری

Posted On: 03 JAN 2021 5:51PM by PIB Delhi

نئی دہلی 3 جنوری2021: ملک کے اندر تیار شدہ پہلی کووڈ-19 ویکسین مسز زائیڈس کیڈلا کی ZyCoV-D کو ڈرگس کنٹرولر جنرل آف انڈیا(ڈی سی جی آئی) نے تیسرے مرحلے کی طبی آزمائشوں کے لئے منظوری دے دی ہے اس ویکسین کی نیشنل بایوفارمامشن نے حمایت کی ہے جو حکومت ہند کے بایوٹکنالوجی کے محکمے اور BIRAC کے تحت آتا ہے۔

زائیڈس کیڈلا نے بھارت میں اس ڈی این اے ویکسین کی عملی آزمائش کا پہلا اور دوسرا مرحلہ مکمل کرلیا ہے جو ایک ہزار سے زیادہ شرکا پر کی گئی اور عبوری ڈاٹا سے پتہ چلتا ہے کہ ایک کے بعد ایک کرکے تین خوراکیں دی جانے کے بعد یہ محفوظ پائی گئی۔ سبجیکٹ ایکسپرٹ کمیٹی کی سفارشات پر ، جس نے عبوری ڈاٹا کا مطالعہ کیا ہے، ڈی سی جی آئی نے 26 ہزار ہندوستانی شرکا پر تیسرے مرحلے کی طبی آزمائش کے لئے اجازت دے دی۔

سکریٹری ڈی بی ٹی اور چیئرپرسن BIRAC ڈاکٹر رینوسوروپ نے خوشی کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ مذکورہ ویکسین اچھے نتائج پیش کرتی رہے گی، اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے انھوں  نے کہا کہ ‘‘ حکومت ہند کے بایوٹکنالوجی محکمے نے زائیڈس کیڈلا کے ساتھ ساجھیداری کی ہے تاکہ کووڈ-19 کے لئے اندرون ملک ویکسین کی تیاری میں پیش رفت کی جاسکے۔ یہ ساجھیداری ایک نظری ہے کہ اس طرح کی تحقیقی کاوشوں میں حکومت ایک ایسا ماحول تیار کرنے کی خواہاں ہے جہاں معاشرے کے لئے سود مند نئے اور اختراعی طریقے سے اشیا تیار کی جاسکیں’’۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ ‘‘ ملک کی پہلی ڈی این اے ویکسین کی تیاری کا پلیٹ فارم ‘‘آتم نربھر بھارت’’ کی جانب ایک اہم سنگ میل ہے اور بھارت کی سائنسی تحقیق کی جانب ایک بڑا قدم ہے’’۔

****

م ن ۔ ر ف- س ا   

U: 71


(Release ID: 1685918) Visitor Counter : 291