وزیراعظم کا دفتر

وزیراعظم 4 جنوری کو قومی نظام پیمائش کانفرنس میں افتتاحی خطبہ پیش کریں گے


وزیراعظم نیشنل اٹامک ٹائم اسکیل اور بھارتیہ نردیشک درویہ قوم کو وقف کریں گے

وزیراعظم قومی ماحولیات سے متعلق معیارات لیباریٹری کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے

Posted On: 02 JAN 2021 6:15PM by PIB Delhi

نئی دلّی  ،  02 جنوری، 2021 /

وزیراعظم جناب نریندر مودی 4 جنوری 2021 کو ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے قومی نظام  پیمائش کانفرنس میں افتتاحی خطبہ پیش کریں گے۔ وہ  ’نیشنل اٹامک ٹائم اسکیل اور بھارتیہ نردیشک درویہ ‘ قوم کو وقف کریں گے اور قومی ماحولیات سے متعلق معیارات کی تجربہ گاہ (نیشنل انوائرمینٹل اسٹینڈرڈ لیباریٹری) کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔ اس موقع پر مرکزی وزیر ہرش وردھن بھی موجود رہیں گے۔

نیشنل اٹامک ٹائم اسکیل ہندوستان کے معیاری وقت کو  2.8 نینو سیکنڈ کی  درستگی دیتا ہے۔ بھارتیہ نردیشک درویہ بین لاقوامی معیارات کے مطابق معیار کو یقینی بنانے لیبباریٹریوں میں جانچ اور پیمائش میں تعاون کررہاہے۔ قومی ماحولیات سے متعلق معیارات کی لیباریٹری اطراف کی ہوا  اور صنعتی اخراج کی نگرانی کے آلات  کی تصدیق کرنے میں خود انحصاری پیداکرتی ہے۔

کانفرنس کے بارے میں

قومی نظام پیمائش کانفرنس 2021 کا انعقاد سائنس اور انڈسٹریل ریسرچ- نیشنل فزیکل لیباریٹری (سی ایس آئی آر- این پی ایل)  نئی دہلی کے زیر اہتمام کیا جارہا ہے، جو اپنے قیام کے 75ویں سال میں داخل ہورہا ہے۔ کانفرنس کی تھیم ’’میٹرالوجی فار دیی انکلوسیو گروتھ آف دی نیشن ‘‘ (ملک کی جامع نموکے لئے نظام پیمائش) ہے۔

*****

م ن۔ ن ر

U NO:57



(Release ID: 1685773) Visitor Counter : 138