ریلوے کی وزارت

بھارتی ریلوے کے لیے دسمبر 2020 میں آمدنی اور ڈھلائی کے سلسلے میں مال بھاڑے کے اعداد وشمار اونچی سطح پر برقرار رہے

Posted On: 02 JAN 2021 3:10PM by PIB Delhi

نئی دہلی،02 جنوری ،2021    /    بھارتی ریلوے کے لیے دسمبر 2020 میں آمدنی اور ڈھلائی کے سلسلے میں مال بھاڑے کے اعداد وشمار  اونچی سطح پر برقرار رہے۔

مشن کے طریقے پر  بھارتی ریلویز کا مال بھاڑا دسمبر 2020 میں پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے  مال ڈھلائی  اور آمدنی کے اعتبار سے کہیں زیادہ ہے۔ 

دسمبر  2020 میں بھارتی ریلویز کی مال ڈھالئی 118.13 ملین ٹن تھی جو پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے 8.54 فیصد زیادہ ہے۔

اس مدت میں بھارتی ریلویز نے مال ڈھلائی سے 11788.11 کروڑ روپے کی آمدنی کی جو پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے 757.74 کروڑ روپے (6.87 فیصد) ہے ۔

دسمبر 2020 میں  بھارتی ریلویز کی مال ڈھالائی 118.13 ملین ٹن رہی۔ جس میں 50.67 ملین ٹن کوئلہ، 15.31 ملین ٹن خام لوہا، 6.13 ملین ٹن اناج ، 5.23 ملین ٹن کیمیاوی کھادیں، 4.3 ملین ٹن معدنی تیل اور 7.46 ملین ٹن سیمنٹ شامل ہے۔

قابل ذکر ہے کہ بھارتی ریلوے کی طرف سے مال بھاڑے کو راغب کرنے کے لیے بہت سی رعایتیں بھی دی جا رہی ہے۔

بھارتی ریلویز نے کووڈ – 19 کو مجموعی استعداد اور کارکردگی میں بہتری لانے کے لیے ایک موقعے کے طور پر استعمال کیا ہے۔

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔ 

U – 53


(Release ID: 1685748) Visitor Counter : 164