ریلوے کی وزارت

جناب سنیت شرما نے ریلوے بورڈ کے نئے چیئر مین اور سی ای او کا عہدہ سنبھالا

Posted On: 01 JAN 2021 10:53AM by PIB Delhi

جناب سنیت شرما نے ریلوے بورڈ (ریلوے کی وزارت)کے نئے چیئر مین اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او)اورحکومت ہند کے قائم مقام پرنسپل سکریٹری کا عہدہ سنبھال لیا ہے ۔کابینہ کی تقرر کرنے والی کمیٹی نے ریلوے بورڈ کے چیئر مین اور سی ای او کے طور پر جناب سنیت شرما کی تقرری کو اپنی منظوری دے دی ہے۔اس سے پہلے جناب سنیت شرما مشرقی ریلوے کے جنرل منیجر کے عہدے پر فائز تھے ۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001CTZA.jpg

جناب سنیت شرما نے 1979 میں بطور اسپیشل کلاس اپرینٹس ہندوستانی ریلوے میں شمولیت اختیار کی تھی جبکہ اس وقت وہ آئی آئی ٹی کانپور میں انجینئر نگ کی تعلیم حاصل کررہے تھے۔مکینکل اور الیکٹریکل انجینئرنگ کے گریجویٹ کے طور پر ہندوستانی ریلوے میں مختلف عہدوں پر فائز رہتے ہوئے ان کے پاس 40سال سے زیادہ کا تجربہ ہے۔انہوں نے آپریشنل ورکنگ ،شیڈز،ڈپو اور ورکشاپ کی کی دیکھ بھال کی خدمات بخوبی انجام دی۔ممبئی کے پریل ورکشاپ میں چیف ورکشاپ منیجر کے طور پر انہوں نے پہاڑی ریلوے پر چھوٹی لائن کے انجن تیار کرنے میں کلیدی رول ادا کیا ۔انہوں نے ممبئی کے قریب واقع تاریخی ماتھے ران لائن کے بھاپ سے چلنے والے چھوٹی ریلوے لائن کے انجن کو بھی بحال کیا ۔ سال 2006 میں ممبئی ٹرین دھماکوں کے دوران وہ اس ٹیم کا حصہ تھے جس میں دہشت گردانہ حملے کے چند گھنٹوں کے اندر ہی مقامی ریلوے لائن کے نیٹ ورک کو بحال کردیا تھا۔ ممبئی سی ایس ٹی کے اے ڈی آر ایم کے طور پر انہیں مقامی نیٹ ورک کی خدمات میں اضافہ کرنے کا کریڈیٹ دیا جاتاہے۔ یہ مقامی لائن ممبئی کے شہ رگ تصور کی جاتی ہے۔2008کے ممبئی دہشت گردانہ حملوں کے دوران وہ اس ٹیم کا حصہ تھے جس نے ممبئی سی ایس ٹی ، سینٹرل ریلوے کے کام کو حملے کےبعد بحال کیا تھا۔ ڈی آر ایم پونہ کے طور پرانہوں نے ریلوے کے بنیادی ڈھانچہ کو مضبوط کرنے میں اہم رول ادا کیا۔ وارانسی میں ڈیزل سے چلنے والے انجن کے کام کو انجام دینے والی ٹیم کے وہ چیف مکینکل انجینئر تھے۔ اسی ٹیم نے الیکٹرک انجن تیار کرنا شروع کیا تھا۔دنیا میں کہیں بھی پہلی بار ریکارڈ وقت میں انہیں کی قیادت میں ڈیزل انجن کو  الیکٹرک انجن میں بدلنے کا کام شروع ہوا ۔

رائے بریلی کی ماڈرن کوچ فیکٹری کے جنرل منیجر کے طور پر انہوں نے ایک سال کے اندر سواریوں کے ضروری جدید کوچ کی تعداد کو دوگنا کرنے کا کام انجام دیا۔

مشرقی ریلوے کے جنرل منیجر کے طور پر انہوں نے مال ڈھلائی کی ٹرین کی رفتار کو ریکارڈ سطح تک بڑھایا اور نئی لائنوں کے انفراسٹرکچر پروجیکٹ میں اضافہ کرنے اور بجلی کاری کے کام کو بھی مکمل کیا جس سے نہ صرف ٹرینوں کی آمد ورفت میں بہتری آئی بلکہ مقامی علاقوں کی بھی ترقی ہوئی۔وہ کام کو آسان کرنے اور انتظامی اصلاحات میں سلسلہ وار تبدیلیاں پیدا کرنے کیلئے جانے جاتے ہیں۔

اپنے کیئریر کے دوران انہیں کئی پروفیشنل ایوارڈس حاصل ہوچکے ہیں۔جنرل منیجر (ماڈرن کوچ فیکٹر رائے بریلی) اور چیف مکینکل انجینئر (بنارس لوکو موٹیو ورکس) کے طور پر ان فیکٹریوں نے بہترین پروڈکشن یونٹ کا انعام حاصل کیا۔

سنیت شرما نے جرمنی اور فرانس میں پیشہ ورانہ تربیت میں شرکت کی اور امریکہ کی کارنیگی میلن یونیورسٹی سے ایڈوانسڈ لیڈر شپ اینڈ منیجمنٹ کا کورس پورا کیا۔ لوکو موٹیو کی پیداوار کیلئے بطور صلاح کار وہ ایران کا بھی دورہ کرچکے ہیں۔

وہ ایک اچھے کھلاڑی ہیں اور بلیرڈز اور اسنوکر میں مقابلہ کی سطح تک کھیل چکے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ ایک گولفرہیں اور بیڈمنٹن اور اسکواش بھی کھیلنا پسند کرتے ہیں۔

******

م ن-ق ت- م ش

U. No.10 

 


(Release ID: 1685312) Visitor Counter : 246