وزارتِ تعلیم

مرکزی وزیر تعلیم نے سی بی ایس ای بورڈ امتحان-2021 کی تاریخوں کا اعلان کیا


دسویں جماعت اور بارہویں کے بورڈ امتحانات 4 مئی 2021 سے 10 جون 2021 تک منعقد کئے جائیں گے: جناب رمیش پوکھریال نشنک
دسویں اوربارہویں جماعت کے بورڈ امتحانات کے نتائج 15 جولائی 2021 تک اعلان کئے جائیں گے: جناب رمیش پوکھریال نشنک
12ویں جماعت کے پریکٹکل امتحان یکم مارچ 2021 سے شروع ہوں گے: جناب رمیش پوکھریال نشنک

Posted On: 31 DEC 2020 6:31PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،31دسمبر 2020/مرکزی وزیر تعلیم جناب رمیش پوکھریال نشنک نے آج سی بی ایس ای بورڈا متحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے۔   جناب پوکھریال نے کہاکہ  دسویں اوربارہویں جماعت کے  بورڈ امتحانات 4 مئی 2021 سے   10 جون 2021 تک ہوں گے اور  دسویں اور بارہویں جماعت کے بورڈ امتحانات کے نتیجوں کا اعلان 15 جولائی2021 تک  کردیا جائے  گا۔  انہوں نے بتایا کہ    بارہویں جماعت کے   پریکٹیکل امتحانات یکم مارچ 2021 سے شروع ہوں گے۔

جنا ب پوکھریال نے کہاکہ طالب علموں، اساتذہ اور اسکولوں کو کووڈ-19 وبا کی وجہ سے    غیر معینہ مدت اور غیر معمولی حالات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے لیکن طلبا کو  ان کی پڑھائی میں  کوئی مسئلہ نہ آئے، یہ یقینی بنانے کے لئے اساتذہ نے  بے حد محنت کی ہے۔ انہوں نے سخت محنت کرنے  اور پڑھائی کی نئی تکنیک اور طریقے   اپنانے کے لئے  اساتذہ کی ستائش کی۔ انہوں نے کہاکہ حکومت نے  ڈیجٹیل ذریعہ سے ایک پلیٹ فارم اور پڑھائی کے  امداد سازومامان(ٹیچنگ ایڈ) مہیا نکرانے کے لئے بھی  کئی قدم اٹھائے ہیں۔

جناب پوکھریال نے طلبا   ، اساتذہ اور   والدین اور سرپرستوں کے ذریعہ دیئے گئے مشوروں پر غوروخوض کرنے کے بعد تاریخوں  پر فیصلہ کیا گیا ہے۔

مرکزی وزیر تعلیم نے  طالبہ کو نئے سال  کے قبل از شام  پر اپنی نیک خواہشات پیش کیں اور بورڈ امتحانات کے ساتھ ساتھ آنے والی زندگی  میں  انکی  کامیابی کی  خواہش کی۔

 

م ن۔ ش ت۔ج

Uno-8580

 


(Release ID: 1685268) Visitor Counter : 413