وزارتِ تعلیم

تعلیم کے مرکزی وزیر نے حیدرآباد کے تیہان آئی آئی ٹی کا ورچوئل طریقے سے سنگ بنیاد رکھا – جو سمت تلاش کرنے کے خود کار نظام کے لیے بھارت کی پہلی تجربہ گاہ ہے

Posted On: 29 DEC 2020 4:00PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،29دسمبر ،2020   /تعلیم کے مرکزی وزیر جناب رمیش پوکھریال نشنک نے تہان آئی آئی ٹی حیدرآباد کا ورچوئل طریقے سے سنگ بنیاد رکھا، جو سمت تلاش کرنے کے خود کار نظم کے لیے بھارت کی پہلی تجربہ گاہ ہے۔ یہ تقریب تعلیم کے وزیر مملکت جناب سنجے دھوترے ، آئی آئی ٹی حیدرآباد کے بورڈ آف گورنرس کے چیئر پرسن ڈاکٹر بی وی آر موہن ریڈی ، آئی آئی ٹی حیدرآباد کے ڈائریکٹر پروفیسر بی ایس مورتی اور حکومت ہند کی وزارت  کے  سائنس و ٹکنالوجی کے محکمے  نیز آئی آئی ٹی حیدرآباد کے سینئر حکام کی موجودگی میں منعقد کی گئیں۔

 

حکومت ہند کے سائنس و ٹکنالوجی کے محکمے نے آئی آئی ٹی حیدرآباد کےلیے 135 کروڑ روپے کی منظوری دی تھی۔ یہ منظوری سمت تلاش کرنے والے خود کار اور اعداد و شمار اکٹھا کرنے والے نظام سے متعلق ٹکنالوجی کی اختراع کا ایک مرکز قائم کرنے کےلیے بین موضوعاتی سائبر فیزیکل سسٹم (این ایم -  آئی سی پی ایس) سےمتعلق قومی مشن کے تحت دی گئی ہے۔  آئی آئی ٹی حیدرآباد نے بغیر انسان والی ہوائی گاڑیوں اور دور سے کنٹرول کی جانے والی گاڑیوں کے لیے سمت تلاش کرنے کے خودکار نظام سے متعلق ٹکنالوجی کے اختراع کا مرکز ، تہان فاؤنڈیشن کے طور پر جانا جاتا ہے۔ جسے اس ادارے نے جون 2020 میں سیکشن 8 کمپنی کے طور پر شامل کیا تھا۔

جناب پوکھریال نے ٹکنالوجی کی اس پیش رفت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئی آئی ٹی حیدرآباد میں قائم فاؤنڈیشن ایک کثیر محکمہ پہل ہے جس میں سائنس ، میکینیکل اور خلاء ، سول ، ریاضیات اور ڈیزائن شامل ہے۔ یہ سہولیات ساکھ والے اداروں اور صنعت کی مدد اور اشتراک سے آئی آئی ٹی حیدرآباد میں مہیا کرائی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ آتم نربھر بھارت ، اسکل انڈیا، اور ڈیجیٹل بھارت کی طرف  ایک بڑا قدم ہے۔ 

تعلیم کے وزیر مملکت جناب سنجے دھوترے نے آئی آئی ٹی حیدرآباد کی ٹیم کی طرف سے کی گئی قابل تحسین پہل کی تعریف کی۔  آئی آئی ٹی حیدرآباد کے بورڈ آف گورنرز کے چیئرمین ڈاکٹ بی وی آر موہن ریڈی  نے اس بڑے پروجیکٹ پر آئی آئی ٹی حیدرآباد کے اساتذہ کی محنت کو سراہا۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

                                                                       

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

U –8509


(Release ID: 1684539) Visitor Counter : 151