وزارت دفاع

مشن ساگر III آئی این ایس کلتان سہانک ویلے کمبوڈیا میں پہنچا

Posted On: 29 DEC 2020 3:35PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  29  دسمبر 2020،           بھارتی بحریہ کا  جہاز  کلتان مشن ساگر III کے ایک حصے کے طور پر  29 دسمبر 2020 کو سہانک ویلے  پورٹ کمپوڈیا پہنچا۔ یہ جہاز  کمبوڈیا کے سیلاب سے متاثر لوگوں کے لئے  15 ٹن  انسانی امداد اور  آفت سے راحت  (ایچ اے ڈی آر) کا سامان   پہنچائے  گاجوکہ  کمبوڈیا کی  قومی آفت سے بندوبست سے متعلق کمیٹی (این ڈی ایم سی) کے سپرد کیا جائے گا۔ اس امداد دونوں دوست ممالک کے درمیان  عوام  سے عوام کے گہرے رابطے کا اظہار ہوتا ہے۔

مشن ساگر III  موجودہ عالمی وبا کے دوران دوست بیرونی ممالک کے لئے بھارت کی ایچ اے ڈی آر امداد کا حصہ ہے۔ یہ مشن  وزیراعظم نریندر مودی کے ساگر (خطے میں سبھی کے لئے  سلامتی اورترقی)  کے ویژن کے مطابق چلایا جارہا ہے اور  اس سے  ایک قابل اعتماد شراکت دار کے طور پر  بھارت اور ایک پسندیدہ سکیورٹی پارٹنر اور پہلے جواب دینے والے کے طور پر  بھارتی بحریہ کی پوزیشن  کی تصدیق ہوتی ہے۔ یہ مشن آسیان ممالک کو دی جانے والی اہمیت پر بھی روشنی ڈالتا ہے  اور موجودہ تعلقات کو مزید مستحکم بھی کرتا ہے۔

تاریخی اعتبار سے بھارت اور کمبوڈیا  کے مضبوط ثقافتی تعلقات رہے ہیں۔ حال ہی کے برسوں میں  تمام شعبوں میں بڑھتے ہوئے  تعلقات کی وجہ سے  ان تعلقات کو مزید استحکام ملا ہے۔ موجودہ دورے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعاون کو مضبوط کرنا اور  خطے میں سلامتی اور استحکام کے لئے تعاون کرنا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن۔ا گ۔ن ا۔

U-8504

                          




(Release ID: 1684431) Visitor Counter : 220