وزارت دفاع

انڈین آرمی کا نئی ٹیکنالوجی والی اسٹارٹ اپ کمپنیوں سے رابطہ  :آتم نربھر کی تائید

Posted On: 29 DEC 2020 1:14PM by PIB Delhi

نئی لّی ، 29دسمبر 2020/  انڈین آرمی نے آتم نربھر پروگرام میں مدد دینے اور جدید ماحولیاتی نظام کے فروغ کے لیے سوسائٹی آف انڈین ڈیفنس مینوفیکچررس کے تعاون سے نئی ٹیکنالوجی کی اسٹارٹ اپ کمپنیوں سے رابطہ کے لیے ایک ویبینار کا انعقاد کیا، جس میں 89 اسٹارٹ اپ کمپنیوں نے ورچوئل پیشکش کے ذریعے اپنی دیسی ایجادات، تصورات اور تجاویز 17 سے 28 دسمبر تک چلنے والے ویبینار میں پیش کیں۔

تجاویز میں ڈرونز، کاؤنٹرڈرونز، خودمختار نظام، مصنوعی ذہانت (اےآئی) کوینٹم کمپیوٹنگ، بلاک چین ٹیکنالوجی، تھری ڈی پرنٹننگ، نانوٹیکنالوجی اور میڈیکل اپلی کیشنز پر خاص زور دیا گیا۔

یہ ویبینار آرمی ڈیزائن بیورو کی طرف سے منعقد کیے گئے تھے، جن کا بہت اچھا تاثر سامنے آیا۔ 13تجاویز کو آرمی نے عمل آوری کے امکانات کے جانچ کے لیے مختص کردیا۔  آرمی ہیڈکوارٹر اور آرمی ٹریننگ کمانڈ کے ماہرین و صارفین نے اس پروگرام میں شرکت کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انڈین آرمی ڈپٹی چیف لیفیٹننٹ جنرل ایس ایس ہسابنیس نے دفاعی شعبہ میں خود انحصاری کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ دفاعی انڈسٹری، بالخصوص اسٹارٹ اپ اکائیوں کو نئی جدید ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دی۔ انہوں نے ان کمپنیوں کو یقین دلایا کہ انڈین آرمی اختراعات اور ٹیکنالوجی کے مشترک فروغ میں ان کی مدد کرے گی، تاکہ آرمی کی کارکردگی کی صلاحیت میں اضافہ کیا جاسکے۔

************

( م ن ۔ س ح ۔ ت ع )

( 29-12-2020 )

U. No. 8499


(Release ID: 1684340) Visitor Counter : 216