ریلوے کی وزارت

ڈی ایف سی میں تمام آخری میل تک کے رابطے کو یقینی بنائیں: پیوش گوئل


ریلویز اور کامرس نیز صنعت اور صارفین امور، خوراک اور عوامی نظام تقسیم  کے وزیر جناب پیوش گوئل نے جلد شروع ہونے والا ڈی ایف سی کی پیش رفت کا جائزہ لیا

Posted On: 28 DEC 2020 7:52PM by PIB Delhi

ریلویز کو تمام آخری میل تک کے لئے رابطے کو یقینی بنانے کے لئے اور مستعدی سے کام کرنا چاہئے، کیونکہ اس سے ملک میں ڈی ایف سی کی مسئلہ جاتی پیش رفت میں تیزی آتی ہے۔

یہ بات ، ریلویز اور کامرس نیز صنعت اور صارفین امور ، خوراک و عوامی نظام تقسیم کے وزیر جناب  پیوش گوئل نے جلد شروع ہونے والے ڈی ایف سی کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے دوران کہی۔

انہوں نے حکام پر زور دیا کہ وہ تمام  شراکت داروں کے ساتھ رابطہ اور تعاون کو یہ بات یقینی بنانے کے لئے جاری رکھیں کہ باقی ماندہ سیکشنوں میں زمین کو حاصل کرنے کا کام بھی جلد سے جلد مکمل کرلیا جائے۔

وزیر موصوف نے مصمم انتظامیہ ٹیموں کی تشکیل کرنے کی بھی تجویز دی، جس کی قیادت ریلویز کے ہر پروجیکٹ کےلئے کسی سینئر حکام کے پاس ہو اور جو پروجیکٹ معاملات کے روز مرہ کی مؤثر نگرانی  اور اس سے متعلق حل تلاش کرسکیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی ، 351 کلو میٹر طویل مشرقی ڈیڈیکیٹڈ فریٹ کوریڈور(ای ڈی ایف سی) کے ‘نیو بھاؤپور-نیو کھورجہ’ سیکشن کا کل افتاح کریں گے۔

اس تقریب کے دوران وزیر اعظم پریاگ راج میں ای ڈی ایف سی کے آپریشن کنٹرول مرکز (او سی سی) کا بھی افتتاح کریں گے۔

ہندوستان کی ڈیڈیکیٹڈ فریٹ کوریڈور کارپوریشن مغربی ڈی ایف سی(1504 روٹ کلومیٹر)اور مشرقی ڈی ایف سی(1856 روٹ کلومیٹر، جس میں سونا گر-دنکونی پی پی پی سیکشن شامل ہیں) کی تعمیر کررہی ہے۔

 

*****

م ن۔ا ع۔ ن ع

(29.12.2020)

U NO: 8490



(Release ID: 1684306) Visitor Counter : 151