وزارت سیاحت

سیاحت کی وزارت کے دیکھو اپنا دیش ویبنار سیریز میں ‘‘بھارت کے طرح طرح کے کھانوں کے راز اور لطف ’’


بھارت میں کھانے، بے شمار ڈشیز ، کھانا پکانے کے طور طریقوں کی قسم بندی

Posted On: 27 DEC 2020 6:30PM by PIB Delhi

 

سیاحت کی وزارت کی 26 دسمبر 2020ء کو منعقد دیکھو اپنا دیش ویبنار سیریز کا عنوان تھابھارت کے طرح طرح کے کھانوں کا راز جو بھارتی کھانوں اور اس کی اہمیت پر مرکوز رہی۔ بھارت میں کھانے بے شمار، ڈشیز ، کھانا پکانے کے طورطریقوں کی قسم بندی ہے اور جس کی خوبی خاص طورسے مصالحوں، اناج ، سبزیوں اور پھلوں کے استعمال  یہ سبھی طرح کے ذائقے مقامی طورپر  مہیا ہوتے ہیں۔ جیسے نمکین ، میٹھا، کڑوا یا مصالحے دار ایک یا ا س سے زیادہ غذائی اجناس ، سبزیوں کے مصالحے وغیرہ کےساتھ۔

ویبنار ایم پی کیڈر بیچ1982ء کے ریٹائرڈ آئی اے ایس افسر ڈاکٹر ارونا شرما کی جانب سے پیش کیا گیا تھا۔ انہوں نے خاص طورسے مقامی طورپر اُگائے جانے والے غذائی اجناس، سبزیوں، رول اور  مصالحوں کی اہمیت اور بلڈنگ ایمیونٹی میں اس کی اہمیت پر زور دیا۔

بھارت میں ثقافت ، قدرتی مناظر، کھانے ہر سو کلو میٹر میں بدلتا ہے اور یہ کتنا سچ ہے ہمارے ملک بھر میں شمال سے لے کر جنوب اور مشرق  سے لے کر مغرب تک کھانا پکانے کے مختلف طور طریقے اور کھانوں کی بے شمار قسمیں ہیں۔ بھارت کے کھانے مقامی طورسے دستیاب غذائی اجناس ، سزیوں ، مصالحوں وغیرہ کے ساتھ تغذیہ سے بھرپورہوتے ہیں۔ہندوستان میں فوڈ کلچر نہایت روشن ہے  یہ مختلف شکلوں  اور گھر سے تیار کئے گئے کھانے ، اسٹریٹ فوڈ سے لے کر بڑھیا قسم کے کھانے کے تجربوں تک دستیاب ہیں۔

دیکھو اپنا دیش سیریز ملک کی خوبصورت گوناگوں ثقافت پر روشنی ڈالتی ہے اورایک بھارت شریشٹھ بھارت کے جذبے کو اُجاگر کرتی ہے۔

ویبنار کے اختتام پر ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل روپیندر برار نے ملک بھر میں دستیاب مختلف قسم کے کھانوں فوڈ ٹریلس کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے بھارت کے شہریوں کو سیاحت کے صنعت کا حصہ بننے کے لئے وزارت صحت کے ذریعے ایک ڈیجیٹل پہل  اِنکریڈیبل انڈیا ٹورسٹ فیسیلیٹیٹر سرٹیفکیشن(آئی آئی ٹی ایف) کے بارے میں بتایا۔

دیکھو اپنا دیش ویبنار سیریز کو نیشنل ای- گورننس ڈیپارٹمنٹ ، الیکٹرونکس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت کے ساتھ تکنیکی ساجھیداری میں پیش کرتا ہے۔ ویبنار کے سیشن اب https://www.youtube.com/channel/UCbzIbBmMvtvH7d6Zo_ZEHDA/featured  دستیاب ہیں اوربھار ت سرکار کی وزارت کے سیاحت کی سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بھی دستیاب ہے۔

سیریز میں اگلا ویبنار ونٹر اِن کولکاتہ پر ہوگا۔ مسافروں کے لئے 10 مقام ہیں اور ویبنار 2 جنوری 2021ء صبح گیارہ بجے ہوگا۔

 

*****

م ن۔ح ا۔ ن ع

U NO: 8465



(Release ID: 1684061) Visitor Counter : 138