وزارت دفاع

فوج کے سربراہ جرنل ایم ایم نرونے جمہوریہ کوریہ کے دورے پر روانہ

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 28 DEC 2020 7:51AM by PIB Delhi

 

چیف آف آرمی اسٹاف(سی او اے ایس)جنرل ایم ایم نرونے تین دن کے دورے پر جمہوریہ کوریہ کے لئے روانہ ہوگئے ہیں۔ وہ 30 دسمبر 2020ء تک وہاں قیام کریں گے۔ اپنے دورے کے دوران وہ جمہوریہ کوریہ کی فوجی اور سویلین قیادت کے ساتھ میٹنگ کریں گے۔

جنرل نرونے سول نیشنل سیمیٹری اور جنگی یادگار پر گلہائے عقیدت پیش کریں گے۔ وہ  جمہوریہ کوریہ کے نیشنل ڈیفنس کے وزیر جمہوریہ کوریہ کے آرمی چیف، چیئرمین آف جوائنٹ چیف آف اسٹاف اور ڈیفنس ایکویزیشن پروگرام ایڈمنسٹریشن (ڈی اے پی اے) کے وزیر کے ساتھ ملاقات کریں گے، جہاں وہ بھارت اور جمہوریہ کوریہ کے درمیان دفاعی تعلقات بڑھانے کے مواقع پر تبادلہ خیال کریں گے۔

فوج کے سربراہ اِنجے کنٹری ، گینگ وون صوبے میں کوریہ کومباٹ ٹریننگ سینٹر  اور ڈائجیان میں ایڈوانس ڈیفنس ڈیولپمنٹ (اے ڈی ڈی) کا بھی دورہ کریں گے۔

 

*****

 

م ن۔ح ا۔ ن ع

U NO: 8462


(ریلیز آئی ڈی: 1684054) وزیٹر کاؤنٹر : 141