وزارت آیوش

ختم سال کا جائزہ - 2020


وزارت نے کووڈ – 19 بحران کے دوران خود حفاظت کے لیے قوت

مدافعت کے اضافے کے اقدامات کو دوہرایا

Posted On: 24 DEC 2020 4:06PM by PIB Delhi

نئی دہلی،24دسمبر ،2020    / سال 2020 میں کووڈ – 19 عالمی وبا نے عالمی سطح پر صحت کا بحران پیدا کیا ہے۔ نہ صرف بھارت ، بلکہ پوری  دنیا اس مہلک بیماری سے متاثر ہوئی ہے۔ بھارت بھی کورونا وائرس وبا کے خلاف لڑائی لڑ رہا ہے اور ہم دیکھ چکے ہیں کہ کس طرح آیوش کی وزارت نے ابھی تک اقدامات کیے ہیں کہ صحتیابی کی شرح میں بہتری آجائے۔ وزارت کا رول کورونا وائرس سے لڑنے میں بہت ہی اہم رہا ہے۔  اس کے ساتھ ساتھ وزارت کی طرف سے مختلف اقدامات کیے گیے ہیں جن کا مقصد جدید اور روایتی طریقہ علاج کو اس طرح مربوط کرنا ہے ۔

کووڈ – 19 کے خلاف آیوش اقدامات کی وزارت : آیوش کی وزارت نے  قوت مدافعت کے لیے اپنی دیکھ بھال سے متعلق رہنما خطوط اور امتنائی صحت اقدامات کے بارے میں ہدایت جاری کی ہے۔ وزارت نے قوت مدافعت کےلیے آیوش پر ایک تین مہینہ طویل مہم شروع کی ہے ۔ آیوش کے لیے ٹیلی میڈیشن سے متعلق طور طریقوں کے  رہنما خطوط بھی وزارت نے وضع کیے ہیں۔

آیوش میں کووڈ – 19 میں تحقیقی مطالعات :  ملک میں تقریباً 135 مرکزوں میں کل 104 مطالعات کیے جا رہے ہیں۔ عبوری رجحانات سے پتا چلا ہے کہ کووڈ – 19 سے نمٹنے میں ٹھوس نتائج سامنے آئے ہیں اور آیوش کی مداخلت کو بھی بہت اچھی طریقے سے برادشت کیا گیا ہے اور کسی کی صحت پر کوئی برا اثر یا کسی دوا کا کوئی اہم منفی اثر  کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔  وزارت نے آیوش سنجیونی موبائل ایپ کے ذریعے کووڈ – 19 کی روک تھام میں آیوش سے متعلق ہدایت اور اقدامات کے موثر ہونے ، انہیں تسلیم کیے جانے اور ان کا استعمال کیے جانے کا بھی اندازہ لگایا ہے۔ 85.1 فیصد جوابدہندگان نے بتایا ہے کہ انہوں نے آیوش کی کچھ دوؤں کا پروفائلیکسس / کووڈ -19 کے علاج کے طور پر استعمال  کیا ہے۔

قومی اہمیت کے ادرے کا قیام   (آئی این  آئی )  : آیوروید میں ٹیچنگ اور تحقیق کے ادارے کے قانون – 2020  کو  22 ستمبر 2020 کو نافذ کیا گیا تھا جس میں آئی این آئی  کا درجہ جام نگر میں آیوروید میں انسٹی ٹیوٹ آف ٹیچنگ اینڈ ریسرچ کا درجہ دیا گیا ہے۔ یہ درجہ گجرات آیوروید یونیورسٹی ، کیمپس جام نگر میں چار اداروں کو ضم کر کے دیا گیا ہے۔

این آئی اے جے پور کو تسلیم کیے جانے والی یورسٹی کا درجہ دیا گیا ہے: آیوش کی وزارت کے تحت جے پور کے  آیوروید کے قومی ادارے  کو ڈی نوو زمرے کے تحت تسلیم کیے جانے والی یونیورسٹی کے طور پر ایک انسٹی ٹیوٹ کا درجہ دیا گیا ہے۔ وزیراعظم نے این آئی اے جے پور کو ایک تسلیم کی جانے والی یونیورسٹی ڈی نوو کے طور پر 13 نومبر 2020 کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے قوم کے نام وقف کیا۔

بھارت میں روایتی دواؤں کے ڈبلیو ایچ او عالمی مرکز کا قیام : عالمی صحت تنظیم کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر پیڈروس ایڈھینوم نے 13 نومبر 2020 کو آیوروید کا 5واں دن منائے جانے کے موقعے پر ایک ویڈیو میسج دیا اور آیوشمان بھارت کے تحت عالمی کووریج کے وزیراعظم کے عہد کو سراہا۔ انہوں نے  بھارت میں روایتی دواؤں کے عالمی مرکز کے قیام کا اعلان کیا۔  وزیراعظم نے ڈبلیو ایچ او اور ڈی جی کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے روایتی دواؤں کے عالمی مرکز کے لیے بھارت کا انتخاب کیا۔

ڈبلیو ایچ او کے ڈاکٹرز کی آبادی کے تناسب میں آیوش کے ڈاکٹرز کی شمولیت : آیوش کے رجسٹرڈ ڈاکٹرز کو رجسٹرڈ میڈیکل پریکٹشنر کے اعداد و شمار میں شامل کیا گیا ہے۔ جس سے ڈبلیو ایچ او کے ڈاکٹروں کی آبادی کے تناسب میں بہتری آئی ہے۔

آیوش صحت اور تندرستی مراکز : اس سال اپریل سے آیوشمان بھارت اسکیم کے تحت اے ایچ ڈبلیو سی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی مدد سے اے ایچ ڈبلیو سی قائم کیے جارہے ہیں۔ 12500 اے ایچ ڈبلیو سی کو 2024 تک شروع کر دیا جائے گا۔ اس سال 4400 اے ایچ ڈبلیو سی میں کام کاج شروع کر دیا جائے گا۔

سوبا رگپا کی آیوش نظام  میں شمولیت : حکومت نے بزنس ضابطوں کے ایلوکیشن میں ترمیم کی ہے۔

پردھان منتری ورکشا یوش یوجنا : پردھان منتری ورکشا یوش یوجنا کا اعلان وزیرخزانہ نے 15 مئی 2020 کو کیا تھا جس کا مقصد جڑی بوٹیوں کے اگانا اور فصل کے بعد کے انتظامات کرنا تھا جس کے لیے  10 لاکھ ہیکٹیئر زمین پر 4000 کروڑ روپے کا بجٹ مختص کیا گیا تھا۔

آیوش گرڈ : قومی صحت پالیسی – 2017 پر عمل کرتے ہوئے اور حکومت ہند کے ای – حکمرانی قدم کے طور پر آیوش کی وزارت پورے آیوش شعبے کے لیے آیوش گرڈ کی شکل میں ایک آئی ٹی کا اہم مرکز تخلیق دینے کے عمل میں ہے۔

آیوش صحت بندوبست سے متعلق معلومات کا نظام : اسے 5 نومبر 2018 کو شروع کیا گیا تھا اور فی الحال وزارت کے تحت خود مختار اداروں کے تقریباً 90 صحت مراکز او پی ڈی کارکردگی کے لیے اے ایچ ایم آئی ایس کا استعمال کر رہے ہیں۔

آیوروید گرنتھ ساموکایا : آیوروید کے سبھی بڑے مراکز کو ایک واحد سافٹرویئر پلیٹ فارم پر یکجا کرنے کے لیے ایک ویب پورٹل تشکیل دیا گیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔     

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔

U –8397


(Release ID: 1683755) Visitor Counter : 332