ریلوے کی وزارت

آئی آر سی ٹی سی، ای۔ ٹکٹنگ ویب سائٹ میں مسافرین کے ذریعہ بکنگ میں آسانی کے لئے تمام تر فیچرس ہونے چاہئیں: ریلوے، تجارت و صنعت اور صارفین کے امور، خوراک اور عوامی تقسیم کے وزیر جناب پیوش گوئل


ریلوے بہتر فیچر اور آسان ڈیزائن کے ساتھ اپنی ای ۔ ٹکٹنگ ویب سائٹ کو صارفین کے موافق اور آسان بنانے کے لئے کام کر رہا ہے

Posted On: 25 DEC 2020 1:40PM by PIB Delhi

ریلوے اور تجارت و صنعت اور صارفین کے امور، خوراک اور عوامی تقسیم کے وزیر جناب پیوش گوئل نے ای۔ٹکٹنگ نظام کے لئے کیے جا رہے کاموں کی تجدید کاری کے عمل کا جائزہ لیا۔ وزیر موصوف نے خواہش ظاہر کی کہ ای۔ ٹکٹنگ ویب سائٹ میں مسافرین کے لئے ان کے ریل سفر سے متعلق جامع سہولتیں دستیاب ہونی چاہئیں۔

آئی آر سی ٹی سی ٹکٹنگ ویب سائٹ بھارتی ریلوے کے ذریعہ چلائی جانے والی ریل گاڑیوں میں آن لائن مسافرریزرویشن کی سہولت فراہم کرتی ہے۔

2014 سے ٹکٹوں کی بکنگ کے ساتھ ساتھ سفر کی سہولتوں میں مجموعی طور پر بہتری لانے پر زور دیا جارہا ہے۔ وزیر موصوف نے محسوس کیا کہ آئی آر سی ٹی سی ویب سائٹ بھارتی ریل سے سفر کرنے والے شہریوں کے لئے رابطہ کاری کا پہلا مرکز بنا ہوا ہے اور یہ تجربہ دوستانہ اور آسان ہونا چاہئے۔ نئے ڈجیٹل انڈیا کے تحت، زیادہ سے زیادہ لوگ اب ریزرویشن کاؤنٹروں پر جانے کی بجائے آن لائن ٹکٹ بک کرانے کو ترجیح دے رہے ہیں اور اس لیے آئی آر سی ٹی سی ویب سائٹ کو حقیقت میں خود کی مسلسل تجدیدکاری کرنے کی کوششوں کو دوگنا کرنے کی ضرورت ہے۔

آر بی، کرس (سی آر آئی ایس) اور آئی آر سی ٹی سی کے افسران نے وزیر موصوف کو یقین دلایا کہ ویب سائٹ کے کام کاج میں مزید بہتری لانے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔

 

****

م ن ۔ اب ن

U: 8419



(Release ID: 1683650) Visitor Counter : 144