نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ

نائب صدر جمہوریہ ہند کو برطانیہ اور جنوبی افریقہ میں پائے گئے نئی قسم کے کووڈ -19 کے بارے میں جانکاری دی گئی

Posted On: 24 DEC 2020 5:31PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،24دسمبر ،2020    /  سیلیولر اور مولیکیولر بائیولوجی کے مرکز سی سی ایم بی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر راکیش مشرا نے آج نائب صدر جمہوریہ ہند جناب ایم وینکیا نائیڈو سے حیدرآباد میں ملاقات کی اور برطانیہ اور جنوبی افریقہ میں حال ہی میں پائے گئے سارس – کوو – 2  کی نئی قسم کے بارے میں جانکاری دی۔

جناب مشرا نے نائب صدر جمہوریہ کو بتایا کہ جو ویکسین تیار کیے جا رہے ہیں ان کا اثر نئے قسم کے وائرس سے کسی طرح کم ہونے کا امکان نہیں ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ایسا بھی کوئی ثبوت نہیں ہے جس سے یہ پتا چلے کہ اس نئی قسم کے اثرات مریضوں پر خراب تر مرتب ہوتے ہوں، اگرچہ یہ قسم زیادہ شدید ہے ۔ وائرس کی اس قسم کے لیے امید ہے کہ یہی حکمت عملی موثر رہے گی۔

نائب صدر جمہوریہ نے بھارت میں اس نئی قسم کے ممکنہ اثرات کے بارے میں جاننا چاہا۔ نیز اُس کام کے بارے میں جانکاری حاصل کی جو سی سی ایم بی نے نوول کورونا وائرس کی مختلف پہلوؤں پر کیا جا رہا ہے۔ سی سی ایم بی کے سینئر پرنسپل سائنسداں ڈاکٹر کے لکشمی راؤ بھی اس موقعے پر موجود تھے۔

ڈاکٹر مشرا نے نائب صدر جمہوریہ کو بتایا کہ یہ جاننے کے لیے تحقیق جاری ہے کہ آیا کورونا کی یہ نئی قسم بھارت میں بھی ہے۔

ڈاکٹر مشرا نے یہ بھی کہا کہ سی سی ایم بی کا خشک سویب کا براہ راست آر ٹی – پی سی آر  طریقے کو آئی سی ایم آر کی طرف سے منظوری دی جا چکی ہے۔ اپولو اسپتال جیسے شراکت داروں کے ساتھ اس سے متعلق کٹس بڑے پیمانے پر تیار کی جائیں گی اور اسپائس ہیلتھ کے موبائل ٹیسٹنگ لیبس کے ذریعے عوام کو پہنچا دی جائیں گی۔

  ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

                                                                       

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

U –8400

 



(Release ID: 1683493) Visitor Counter : 113