صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

برطانیہ سے بھارت آئے اورپازیٹیو پائے گئے مسافروں کی صورتحال کا مرکزی صحت سیکریٹری نے 10 ریاستوں ؍مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ جائزہ لیا

Posted On: 23 DEC 2020 7:51PM by PIB Delhi

مرکزی صحت سیکریٹری جناب راجیش بھوشن نے برطانیہ سے بھارت آئے اور مہاراشٹر، کرناٹک، تلنگانہ، تمل ناڈو، مغربی بنگال، گوا، پنجاب، گجرات اور کیرل ریاستوں؍مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پازیٹیو پائے گئے مسافروں کی صورتحال ، نیز اس سے پیدا شدہ حالات سے نمٹنے کے لئے تدابیر کا آج ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سےمنعقدہ ایک میٹنگ میں جائزہ لیا۔ اس میٹنگ میں آئی سی ایم آر کے ڈائریکٹر جنرل ، ریاستوں؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے صحت سیکریٹری ، این ایچ ایم کی منیجنگ ڈائریکٹر ، وزارت صحت کی ایڈیشنل سیکریٹری  محترمہ آرتی آہوجا، این سی ڈی سی کے ڈائریکٹر  ڈاکٹر سجیت سنگھ  اور  دیگر سینئر اہلکار بھی موجود تھے۔

اس میٹنگ میں برطانیہ میں پائے گئے سارس کوو-2 کی نئی قسم کے تناظر میں وزارت کی جانب سے 22 دسمبر 2020ء کو جاری وباء نگرانی  و ریسپانس معیاری آپریٹنگ پروسیزر(ایس او پی) کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو برطانیہ سے بھارت سے لوٹے مسافروں کی تفصیلات آن لائن پارٹل ایئر-سوویدھا اور بیورو آف امیگریشن سے حاصل کرنے کی صلاح دی گئی ہے۔ ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے پازیٹیوں پائے جانے والے افراد کے نمونے جینوم سیکوینسنگ  کے لئے نامز لیبس کو بھیجنے کے لئے بھی کہا گیا ہے۔

نشان زد کئے گئے 6 لیبس کی فہرست ان کے نوڈل دفاتر کی رابطہ تفصیلات سمیت ریاستوں کے ساتھ مشترک کی گئی ہے۔یہ لیبس ہیں: سی ایس آئی آر-انسٹی ٹیوٹ آف جینومکس اینڈ انٹیگریٹیو بایولوجی، نئی دہلی۔سی ایس آئی آر-سینٹر فار سیلولر اینڈ مولیکیولر بایولوجی، حیدر آباد، ڈی بی ٹی-انسٹی ٹیوٹ لائف سائنسز، بھوبنیشور ، ڈی بی ٹی-اِن اسٹیم –این سی بی ایس، بنگلور، ڈی بی ٹی –نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف بایو میڈیکل جینومکس (این آئی بی ایم جی)، کلیانی ، مغربی بنگال، آئی سی ایم آر-نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی، پونے۔ نشان زد لیب کی تعداد وقت کے ساتھ بڑھائی جائے گی اور ان کی تفصیلات ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ مشترک کی جائے گی۔

میٹنگ میں ریاستوں کے ذریعے لاجسٹکس وغیرہ کے بارے میں ظاہر کی گئی تشاویش کا ازالہ کیا گیا۔ ریاستوں کو ایس او پی پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لئے اپنے اپنے  ایئرپورٹ ہیلتھ آفیسز(اے پی ایچ او)اور اپنی ریاستوں کے نگرانی افسران کے ساتھ تال میل قائم کرنے کی بھی صلاح دی گئی۔

 

*****

 

م ن۔م م۔ ن ع

U NO: 8379


(Release ID: 1683275) Visitor Counter : 159