وزیراعظم کا دفتر
وزیراعظم 25 دسمبر کو پی ایم –کسان(پی ایم-کے آئی ایس اے این) کے تحت اگلی قسط کا اجرا کریں گے
Posted On:
23 DEC 2020 3:05PM by PIB Delhi
نئی دہلی،23/دسمبر 2020، وزیراعظم جناب نریندر مودی پردھان منتری کسان سمان ندھی (پی ایم-کے آئی ایس اے این) کے تحت 25 دسمبر 2020 کو دوپہر 12 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے مالی امداد کی اگلی قسط جاری کریں گے۔ ایک بٹن کو داب کر وزیراعظم 9 کروڑ سے زیادہ مستفید کسان خاندانوں کے کھاتے میں 18 ہزار کروڑ سے زائد کی رقم براہ راست منتقل کریں گے۔
اس موقع پر وزیراعظم 6 مختلف ریاستوں کے کسانوں سے بات چیت بھی کریں گے۔ کسان پردھان منتری کسان سمان ندھی کے تعلق سے اپنے احساسات سے وزیراعظم کو آگاہ کریں گے۔ اس موقع پرکسانوں کی فلاح و بہبود کے لیے حکومت کی طرف سے جاری اسکیموں پر ہوئے اقدامات کی بھی جانکاری کسانوں کو فراہم کی جائے گی۔ مرکزی وزیر زراعت اس موقع پر موجود رہیں گے۔
پی ایم- کسان (پی ایم-کے آئی ایس اے این ) کے بارے میں:
پی ایم-کے آئی ایس اے این اسکیم کے تحت ہر سال 6 ہزار روپے کی مالی امداد اہل کسانوں کو فراہم کی جاتی ہے، جو 2 ہزار کی قسط کی شکل میں ہر 4 ماہ بعد منتقل کی جاتی ہے۔ یہ رقم مستفید کسانوں کے کھاتے میں براہ راست منتقل کی جاتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
U-8347
م ن۔ ج ق ۔ ت ع۔
(Release ID: 1682941)
Visitor Counter : 233
Read this release in:
Assamese
,
Malayalam
,
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Bengali
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada