نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

کھیلوں کے مرکزی وزیر ج ناب کرن رجیجو نے ہندوستانیوں سے کہا کہ وہ فٹنس کو ترجیح دیں؛ انہوں نے لوگوں سے کہا کہ وہ ایک فٹ اور صحت مند ملک کو فروغ دینے کے لئے فٹنس ویڈیو شیئر کریں

Posted On: 22 DEC 2020 6:42PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  23  دسمبر 2020،           بھارت کو ایک زیادہ صحت مند اور فٹ ملک بنانے کے لئے  وزیراعظم جناب نریندر مودی کی اپل  پر زور دینے کے  مقصد سے نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کے مرکزی وزیر جناب کرن رجیجو نے 22 دسمبر کو اپنا فٹنس ویڈیا شیئر کیا اور تمام ہندوستانیوں سے کہا کہ وہ  اپنے فٹنس ویڈیو پوسٹ کرکے  اس پہل میں شرکت کریں۔

ایک ٹوئٹ میں انہوں نے کہا ’’نیو انڈیا  فٹ انڈیا کے تعمیر کے لئے ہمارے وزیراعظم  نریندر مودی  جی کے وژن میں  لاکھوں ہندوستانیوں نے شرکت کی ہے۔ہم فٹ انڈیا تحریک  کو مضبوط کرسکتے ہیں۔اپنا فٹنس ویڈیو میرے ساتھ شیئر کریں اور ہم مل کر  بھارت کو ایک فٹ ، صحت مند اور مضبوط ملک بنائیں۔

فٹنس کا ڈوز آدھا گھنٹہ روز‘‘۔

فٹنس کا ڈوز آدھا گھنٹہ روز مہم  اس سال وزیراعظم نے شروع کی تھی اور  اس وقت سے اب تک یہ ایک  ملک گیر تحریک بن گئی ہے۔ اس کی عالمی صحت تنظیم (ڈبلیو ایچ او) نے بھی حال ہی میں ستائش کی ہے۔انہوں نے ایک ٹوئٹ میں کہا تھا’’ڈبلیو ایچ او اپنی فٹنس کا ڈوز  آدھا گھنٹہ روز مہم کے ذریعہ جسمانی سرگرمی کو فروغ دینے کی بھارت کی پہل کی ستائش کرتا ہے‘‘۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن۔ا گ۔ن ا۔

U-8330

                          



(Release ID: 1682849) Visitor Counter : 90