بجلی کی وزارت
مرکزی حکومت نے بجلی سے متعلق صارفین کے حقوق کے ضابطوں 2020 کے ذریعے بجلی کے صارفین کو پہلی مرتبہ حقوق سونپے
Posted On:
21 DEC 2020 3:48PM by PIB Delhi
نئی دہلی،21دسمبر ،2020 / بجلی کی مرکزی وزارت نے کچھ ضابطے نافذ کیے ہیں جن کے تحت ملک میں بجلی کے صارفین کے حقوق تشکیل دیے گیے ہیں۔ ایک پریس کانفرنس کے ذریعے آج یہ ضابطے جاری کرتے ہوئے بجلی اور نئی و قابل تجدید توانائی کے لیے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب آر کے سنگھ نے کہا ’’ان ضابطوں سے بجلی کے صارفین بااختیار بنیں گے اور یہ بھی کہا کہ ان ضابطوں سے بجلی کے موجودہ نظام کی پریشانیوں سے نجات حاصل ہوگی، تاکہ صارفین کو صحیح معنوں میں خدمات فراہم کی جا سکے اور صارفین کو قابل اعتبار خدمات اور کوالیٹی بجلی سے فائدہ اٹھانے کے حقوق مل سکے۔ ‘‘ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں بجلی تقسیم کی کمپنیوں کی اجارہ داری ہے چاہے وہ سرکاری ہوں یا پرائیویٹ اور صارفین کو کوئی متبادل حاصل نہیں ہے۔ لہٰذا یہ ضروری ہے کہ ضابطوں میں صارفین کے حقوق تشکیل دیے جائیں اور ان حقوق پر باقاعدگی سے عمل کیا جائے۔
وزیر موصوف نے مزید کہا ’’ ملک بھر میں کاروبار کو آسان بنانے کی جانب یہ ایک اور اہم قدم ہے۔ ان ضابطوں پر عمل درآمد سے اس بات کی یقین دہانی ہوگی کہ بجلی کے نئے کنکشن ، رقوم کی واپسی اور دیگر خدمات مقررہ وقت کے اندر اندر فراہم کر دی گئی ہیں۔ صارفین کے حقوق کے تئیں قصداً لاپرواہی کی صورت میں کمپنی پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ ‘‘ انہوں نے کہا کہ یہ کچھ بڑے اقدمات میں سے ایک ہے اور مرکزی حکومت کی طرف سے عوامی خدمات میں صارفین کو ترجیح دینے کے اقدامات میں سے ایک اور اہم قدم ہے۔ ان ضابطوں سے ملک میں 30 کروڑ موجودہ اور امکانی صارفین کو فائدہ ہوگا۔ خاص طور پر دیہی علاقوں / گاؤوں میں سبھی صارفین کی بیداری کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاستیں اور ڈسکام کو حکومت کے ، صارفین کے لیے انتہائی سازگار ان ضابطوں کی وسیع پیمانے پر تشہیر فراہم کرنے کا بھی مشورہ دیا جا رہا ہے۔
نوٹیفکیشن : بجلی کے صارفین کے حقوق سے متعلق ضابطے 2020 کے لیے یہاں کلک کریں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن ۔ اس۔ ت ح ۔
U –8283
(Release ID: 1682537)
Visitor Counter : 358