امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
اختتامی سال کا جائزہ 2020 – (صارفین کے امور کا محکمہ) صارفین کے امور ، خورک اور عوامی نظام تقسیم کی وزارت
Posted On:
21 DEC 2020 12:38PM by PIB Delhi
نئی دہلی،21دسمبر ،2020 / سال 2020 کے دوران صارفین کے امور کے محکمے کے کچھ اہم کام :
صارفین کا تحفظ
- صارفین کے تحفظ سے متعلق قانون، 2019 جس نے صارفین کے تحفظ کے قانون 1986 کی جگہ لی ہے۔ اس کے بارے میں نوٹیفکیشن جولائی ، 2020 میں جاری کیا گیا تھا۔ ای – کامرس ضابطوں سمیت ، متعلقہ اصول اور ضابطے جن میں فروخت کرنے والوں اور ای کامرس کمپنیوں کے فرائض اور ذمہ داریاں بیان کی گئی ہیں۔ انہیں بھی نوٹیفائی کیا گیا ہے۔
- ضابطوں کے نوٹیفکیشن کے ساتھ صارفین کے تحفظ کی مرکزی کمیٹی سی سی پی اے، صارفین کے حقوق کی خلاف ورزی ، غیرمنصفانہ تجارتی طریقوں، جھوٹے یا گمراہ کن اشتہارات سے متعلق معاملات کی ضابطہ بندی کرے گی۔ یہ اتھارٹی صارفین کے حقوق کو فروغ دینے ، ان کا تحفظ کرنے اور نہیں لاگو کرنے کے لیے کام کاج شروع کر چکی ہے۔
- صارفین کے تحفظ (صارفین کے تنازعات کو نمٹانے سے متعلق کمیشن ) کے ضابطے، 2020 کے آٹھویں اصول کے مطابق ایک آن لائن پورٹل https://edaakhil.nic.in 7 ستمبر ، 2020 کو شروع کیا گیا ہے۔ یہ پورٹل صارفین کے تنازعات کے نمٹارے سے متعلق قومی کمیشن میں کنزیومر کیسز کو الیکٹرانک طریقے سے داخل کرنے کی غرض سے شروع کیا گیا ہے۔
کووڈ – 19 سے متعلق اقدامات
لازمی اشیا کے قانون کے تحت
- ماسک (2 پلائی اور 3 پلائی سرجیکل مارکس، این 95 مارکس) اور ہینڈ سینی ٹائزر کو لازمی اشیا کے قانون کے تحت لازمی اشیا کی فہرست میں شامل کیا گیا۔ ان اشیا کو ان کی دستیابی کو یقینی بنانے اور ذخیرہ اندوزی یا کم سپلائی کی لعنت روکنے کی یقین دہانی کے لیے اس فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔
- ہینڈ سینی ٹائزر کی تیاری میں استعمال ہونے والے الکوہل کی قیمتوں کو ضابطے میں لایا گیا۔
پردھان منتری غریب کلیان ان یوجنا
- کووڈ – 19 کی وجہ سے معاشی رکاوٹوں کے سبب غریبوں کو درپیش مشکلات کو آسان کرنے کے لیے کووڈ – 19 سے متعلق معاشی چاراجوئی کے طور پر پردھان منتری غریب کلیان ان یوجنا کے تحت جو ایک خصوصی پیکیج ہے اور جس میں این ایف ایس اے کے مستفیدین کے کنبے کو ایک کلو گرام دال کی فراہمی کی سہولت کی منظوری دی گئی جیسے مونگ، تور، چنا اور اڑد ۔ یہ منظوری اپریل سے جون کے درمیان کی مدت کے لیے دی گئی۔
- جون میں اس پیکیج کی 3 مہینے کی مدت میں نومبر 2020 تک توسیع کی گئی۔
آتم نربھر بھارت پیکیج
- مائیگرینٹ مزدوروں کی پریشانیوں کو دور کرنے کے لیے آتم نربھر بھارت پیکیج کے تحت حکومت کے ذخیرے سے دو کلو گرام چنا ہر مائگرینٹ ورکر کے کنبے کو دیا گیا اور اسے خوراک کی یقینی فراہمی کے قومی قانون کے تحت شامل نہیں کیا گیا۔
کاروبار کو آسان بنانا
- کووڈ – 19 کے دوران صارفین کے مفاد کے تحفظ کے لیے 6 مہینے کی مدت کے لیے دو مرحلوں میں ہدایت جاری کی گئی۔ اس کے تحت اوزان اور پیمائشی آلات کی توثیق اور اسٹیمپنگ کی اجازت دی گئی۔
- کووڈ – 19 کی صورتحال کے سبب مینوفیکچررس یا پیکرس کو پیکیجنگ میٹیرئل یا ریپر کو 03.09.2020 تک استعمال کرنے کی اجازت دی گئی۔
- کووڈ – 19 کو پھیلنے سے روکنے کے لیے لاک ڈاؤن کی غیرمعمولی صورتحال کی وجہ سے اور صنعت کی مشکلات کو دور کرنے کے لیے بی آئی ایس ضابطوں کی شقوں میں عارضی راحت دی۔
- زیورات کے رجسٹریشن یا اس کی تجدید سے متعلق آن لائن نظام اور ہال مارکنگ مرکز کی نشاندہی کا کام شروع کیا گیا۔
بھارتی معیارات کا بیورو بی آئی ایس
- آتم نربھر بھارت ،حکومت کے خاکے کے مطابق صارفین ، صنعت اور لیباریٹری جیسے مختلف متعلقہ فریقوں کے لیے کاروبار کو آسان بنانے میں سرگرم طریقے سے پیش رفت ہوئی ہے۔
- معیارت کو تشکیل دینے کے عمل کو ڈیجیٹائز کرنے کے لیے معیارات کا ایک پورٹل تشکیل دیا گیا ہے۔
- اہم معیارات اور کوالیٹی پیمانوں کو اصل دھارے میں لانے کے لیے بی آئی ایس نے تکنیکی تعلیم کے نصاب میں معیارات کو شامل کرنے کے لیے آئی آئی ٹی کا سہارا لیا ہے۔
میڈیا سرگرمیاں
- سال کے دوران پرنٹ میڈیا میں اہم مشترکہ مہم بھارت کی ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی کے ساتھ چلائی گئی ۔ یہ مہم لوگوں کی جائیداد پر موبائل ٹاور نصب کرنے کے لیے دھوکہ دہی کی روک تھام کی غرض سے کی گئی۔
نیشنل ٹیسٹ ہاؤس
- نیشنل ٹیسٹ ہاؤس نے جو ٹیسٹنگ تخمینہ کاری اور مختلف انجینئرنگ سامان کے کوالٹی کنٹرول کا کام دیکھتا ہے ۔ اپنے علاقائی دفتروں میں ٹیکنالوجی کی ٹیسٹنگ کی سہولیات پیدا کی ہیں۔ اُس نے پاور کوالٹی اینیلائزر ، سیمنٹ آٹو کلیو، تھرمل انیڈیورینس چیمبر، ڈی سی ہائی وولٹیج ینسولیشن ٹیسٹر وغیرہ جیسے نئے آلات بھی خریدے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن ۔ اس۔ ت ح ۔
U –8281
(Release ID: 1682528)
Visitor Counter : 221