بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت

بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت نے رو-رو، رو-پیکس اور فیری خدمات کے لئے نئے روٹوں کی پہچان کی

Posted On: 21 DEC 2020 12:07PM by PIB Delhi

بندرگاہوں ، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت(ایم او پی ایس ڈبلیو)ساگر مالا پروگرام کے تحت ساحلی جہاز رانی کے فروغ کے لئے مسلسل کام کررہی ہے۔ساگر مالا پروگرام وزارت کا ایک انتہائی اہم پروگرام ہے، جس کا مقصد 7500کلومیٹر طویل کوسٹ لائن اور ممکنہ آبی گزرگاہوں کے فروغ کے توسط سے ملک میں بندرگاہوں پر مبنی ترقی کو فروغ دینا ہے۔

بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت نے ہزیرا ، اوکھا، سومناتھ مندر، ڈی آئی یو، پی آئی پی اے وی اے وی(پیپا واؤ)، داہیج ، ممبئی؍جے این پی ٹی، جام نگر، کوچی، گھوگھا، گوا، مُندرا و مانڈوی نامی گھریلو مقامات اوراندرون ملک آبی گزرگاہوں کے توسط سے فیری خدمات کے آغاز کے لئےا ہم بھارتی ساحلی بندرگاہی شہروں سے چٹوگرام(بنگلہ دیش)، سیشیلس (مشرقی افریقہ) مڈاغاسکر(مشرقی افریقہ)اور جافنا(سری لنکا)نامی چار بین الاقوامی منازل کو جوڑنے والے 6بین الاقوامی روٹوں کی پہچان کی ہے۔

بندرگاہوں،جہازرانی اورآبی گزرگاہوں کی وزارت ، ساگر مالا ڈیولپمنٹ کمپنی لمٹیڈ(ایس ڈی سی ایل)کے توسط سے ملک بھر میں متعدد روٹوں پر رو-رو، رو-پیکس اور فیری خدمات فراہم کرنے کے لئے کمپنیوں کو سہولت بہم پہنچانے اور اس پروجیکٹ عملی شکل دینے کے لئے مطلوبہ تعاون دینے کی خواہش مند ہیں۔

بندرگاہوں،جہاز رانی اورآبی گزرگاہوں کی وزارت نے حال ہی میں ہزیرا اور گھوگھاکے درمیان رو پیکس ویسیل فیری سروس کو فروغ دے کر کامیابی کے ساتھ ایسے ہی فیری روٹوں میں سے ایک روٹ کا آغاز کیا ہے۔اس فیری سروس کی وجہ سے گھوگھا اور ہزیرا کے درمیان کی دوری 370 کلو میٹر سے کم ہوکر 90 کلو میٹر ہوگئی ہے اور اسی طرح سے سفر میں لگنے والا وقت 12-10گھنٹوں سے کم ہوکر پانچ گھنٹہ رہ گیا ہے۔اس سے ایندھن کی بڑے پیمانے پر (تقریباً9000لیٹریومیہ )بچت ہوگی۔

مذکورہ بزنس ماڈل کی کامیابی کو دوسری جگہ دوہرانے کے لئے بندرگاہوں،جہازرانی اورآبی گزرگاہوں کی وزارت پرائیویٹ آپریٹروں کی حوصلہ افزائی کررہی ہے کہ وہ  ایسے روٹوں کی پہچان کریں،جہاں سے مقامی مانگ کی بنیاد پر رو-رو، رو-پیکس فیری سروس شروع کئے جانے کا امکان ہو ، تاکہ ساحلی ؍اندرون ملک آبی ذرائع کے توسط سے معاون اور دیر پا نقل و حمل کے ذرائع   کو فروغ دیا جاسکے۔اس کا مقصد ہے:

  1. ایک ایسا معاون ذریعہ نقل و حمل کو وجود بخشنا جو نہ صرف روزانہ آنے جانےوالوں، سیاحوں کی آمدو رفت اور کارگو نقل و حمل کےلئے مفید ہو، بلکہ ریل اور روڈ کی بجائے نقل و حمل کے ماحولیات دوست ذرئع کی طرف منتقلی کے ذریعے کاربن کے اخراج میں کمی لانے میں بھی مدد گار ثابت ہو۔
  2. سیاحتی صنعت کو رفتار دینا۔
  3. ساحلی خطوں میں روزگار کے مواقع پیدا کرنا۔
  4. استعمال کرنے والوں کے پیسے اور وقت کی بچت کرنا۔
  5. روڈ اور ریل نیٹ ورک کو بھیڑ بھاڑ سے پاک کرنا۔

ساگر مالا ڈیولپمنٹ کمپنی لمٹیڈ اس پہل میں معاونت کرے گی، جو ضرورت ہونے پر ایس پی وی فریم ورک میں متعلقہ پروجیکٹ کو ایکویٹی دستیاب کرائے گی اور نجی آپریٹروں کو دوسری طرح کی مدد اور سہولت بہم پہنچائے گی، جن میں متعدد قسم کے اجازت ناموں کا حصول اور حکومت کی ریگولیٹری اور قانونی اتھارٹیز سے منظوری دلانا شامل ہے۔

 

 

م ن۔م م۔ ن ع

U NO: 8277


(Release ID: 1682354) Visitor Counter : 233