وزارت دفاع

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ڈی آر ڈی او نظام  مسلح افواج کے سربراہوں  کے حوالے کئے

Posted On: 18 DEC 2020 5:02PM by PIB Delhi

نئی لّی ، 18 دسمبر/ وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے آج دفاعی تحقیق و ترقی کی تنظیم  ( ڈی آر ڈی او ) کے ذریعے ملک میں تیار کردہ تین نظام  فوج ، بحریہ اور فضائیہ کے حوالے کئے ۔ اس  کے لئے ڈی آر ڈی او بھون میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ 

          جناب راج ناتھ سنگھ نے بھارتی  بحری صورتِ حال سے متعلق  بیداری نظام  ( آئی ایم  ایس اے ایس ) کو بحریہ کے سربراہ  کرم بیر سنگھ کو  ، آسٹرا ایم کے -  I میزائل فضائیہ کےسربراہ راکیش  کمار سنگھ بھدوریا کو اور سرحدی نگرانی نظام  ( بی او ایس ایس ) فوج کے سربراہ جنرل ایم ایم نرونے کو سونپا  ۔ ان نظاموں  کو سونپنے کی تقریب   میں  دفاع کے وزیر مملکت   جناب شری پد یسو نائک بھی  موجود تھے ، جب  کہ چیف آف ڈیفنس  اسٹاف  جنرل بپن راوت مہمانِ خصوصی تھے ۔

          وزیر دفاع  جناب راج ناتھ سنگھ نے  ڈی آر ڈی او کے سائنس دانوں کو  مختلف زمروں میں  ، اُن کی نمایاں کار کردگی  کے لئے ایوارڈ بھی عطا کئے۔

          ڈی آر ڈی او  لائف ٹائم اچیو منٹ ایوارڈ – 2018 میزائلوں کے کنٹرول اور گائیڈنس اسکیم کے لئے  جناب این وی کدم کو دیا گیا ۔  اس کے علاوہ ، بہترین کار کردگی کے لئے بھی  ایوارڈ دیئے گئے ۔  انفرادی ایوارڈ  ، ٹیم ایوارڈ ، ٹیکنا لوجی سے متعلق ایوارڈ   ، ٹیکنا لوجی کے بندوبست  کے ایوارڈ اور دیگر زمروں کے ایوارڈ بھی عطا کئے گئے ۔

          ڈی آر ڈی او کے سائنس دانوں کو  دفاعی نظام تیار کرنے  میں   ، اُن کی نمایاں کار کردگی کے لئے وزیر  دفاع نے ڈی آر ڈی او کے سائنس دانوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ   ڈی آر ڈی او مسلح افواج کی صلاحیت اور  اہلیت  کو بڑھانے کے لئے دفاعی نظام  کے لئے اعلیٰ ٹیکنا لوجی تیار کر رہی ہے ۔

          جناب راج ناتھ سنگھ نے  کووڈ – 19 وباء سے نمٹنے کے لئے  ڈی آر ڈی او کے سائنس دانوں کے رول کی ستائش کی ۔ انہوں نے ایوارڈ حاصل کرنے والے  سائنس دانوں کو مبارکباد دی اور اُن کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

          اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے  دفاع کے وزیر مملکت  شری پد نائک نے کہا کہ ڈی آر ڈی او  دفاع میں خود کفالت کے لئے  اہم رول ادا کر رہی ہے ۔ انہوں نے   کووڈ – 19 سے نمٹنے کے لئے  ڈی آر ڈی او کی کوششوں کی ستائش کی ۔

          چیف آف ڈیفنس اسٹاف  جنرل بپن راوت نے  اپنے خطاب میں  سائنسی برادری کو  ، اُن کی کامیابیوں پر مبارکباد دی  اور زیادہ تیزی سے کام کرنے  پر زور دیا تاکہ ملک میں زیادہ  تر  نظام  ملک میں ہی تیار کردہ بن سکیں ۔

          ان اعلیٰ تکنیکی نظاموں  سے  دفاعی ٹیکنا لوجی میں  زیادہ خود کفالت  کو فروغ ملے گا ۔   یہ تینوں نظام  ، جن کا ڈیزائن اور  تیاری  ملک میں کی گئی ہے ، تینوں افواج کو   سونپ دیئے گئے ہیں ۔ 

          ڈی ڈی آر اینڈ ڈی کے سکریٹری اور ڈی آر ڈی او کے چیئر مین ڈاکٹر جی ستیش ریڈی نے کہا کہ ڈی آر ڈی او دفاع کے لئے  جدید نظام اور ٹیکنا لوجی  تیار کرنے کے لئے عہد بستہ ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ  ڈی آر ڈی او دفاعی ڈیزائن   ، تیاری اور پیداوار کے ساتھ ساتھ  اکیڈمیاں ، صنعت اور مسلح افواج کے لئے ایک ساز گار ماحول  تیار کر رہی ہے ۔

          اس تقریب میں حکومتِ ہند کی وزارتِ دفاع کے کئی سینئر عہدیدار موجود تھے ۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( م ن ۔ و ا ۔ ع ا ) 

U. No. 8215


(Release ID: 1681891) Visitor Counter : 240