عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے لال بہادر شاستری نیشنل اکیڈمی آف ایڈمنسٹریشن کے فاؤنڈیشن کورس کی الوداعی تقریب میں خطاب کیا


سول سروسیز کے لئے مشن کرم یوگی اور آرمبھ جیسے نئے اقدامات میں اچھی حکمرانی کے لئے وزیر اعظم کے ویژن کی عکاسی ہوتی ہے : ڈاکٹر جتیندر سنگھ

Posted On: 18 DEC 2020 3:49PM by PIB Delhi

 

نئی لّی ، 18 دسمبر/ شمال مشرقی خطے کی ترقی کے وزیر مملکت ( آزادانہ چارج ) ، وزیر اعظم کے دفتر  ، عملے  ،عوامی شکایات  ، پنشن ، ایٹمی توانائی اور خلاء کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندرسنگھ نے کہا ہے کہ  ملک میں سول سروسیز  کے لئے مشن کرم یوگی اور  آرمبھ جیسے  نئے اقدامات  میں وزیر اعظم  کے اچھی حکمرانی  کے لئے ویژن کی عکاسی ہوتی ہے ۔ آج  لال بہادر شاستری اکیڈمی  آف ایڈمنسٹریشن کے 95 ویں فاؤنڈیشن کورس کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کورونا وباء  کے مشکل وقت  اور  منفی ماحول میں کام کرنے سے تربیت کا حقیقی  فائدہ ہوا ہے ۔

image0019JP7.jpg

          اس بات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہ اس فاؤنڈیشن کورس میں  کل 428 زیر تربیت  افسران میں   136 خواتین   ہیں ، جو تقریباً 32 فی صد ہوتا ہے ۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ  وزیر اعظم  نریندر مودی   کے عہدہ سنبھالنے کے بعد پچھلے 6 – 7 برسوں میں خواتین  کو  تفویض اختیارات  کے رجحان  میں اضافہ ہوا  ہے ۔ انہوں نے اس بات  کو اجاگر کیا کہ بڑی تعداد میں افسران  کی موجودگی  ، جن میں 245 انجینئرنگ  کے بیگ گراؤنڈ کے ہیں ، حکومت میں اچھی  حکمرانی  میں بہت کامیاب ہوں گے  کیونکہ حکومت نے  مختلف اہم اسکیمیں شروع کی ہیں ، جیسے آیوشمان بھارت ،  سوائل ہیلتھ کارڈ اور اندرون ملک آبی  گزر گاہوں کی اسکیموں میں خصوصی مہارت کی ضرورت ہے ۔

image002VBUP.jpg

 

          ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ افسران کو نئے بھارت کا معمار بننے کا موقع حاصل ہے ، جس کی بنیاد وزیر اعظم نریندر مودی نے رکھی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے 5 – 6 برسوں میں بھارت  میں  بیورو کریسی  کو نئی معلومات اور ہدایت دینے کے لئے وزیر اعظم کے ذریعہ  کئی نئے اقدامات اور اختراعات کی گئی ہیں ۔

          ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اس بات کا حوالہ دیا کہ مشن کرم یوگی کے خطوط پر 95 ویں ایف سی کے ساتھ آن لائن پری فاؤنڈیشن کورس شروع کیا گیا تھا ۔ انہوں نے سماجی شمولیت  کے لئے فاؤنڈیشن کورس میں نئے   ماڈیول کی ستائش  کی ، جس میں صنف ، بچوں ، معذوری ، شہری افرادی قوت اور  تجرباتی سرگرمیوں کو شامل کیا گیا ہے ۔

          انہوں نے کہا کہ سول سرونٹس کو تمام محکموں اور شعبوں میں تبدیلی اور کام کی بلا رکاوٹ  قیادت  کرنے کے قابل بنانے کے مقصد سے کامن فاؤنڈیشن کورس  ( سی ایف سی ) آرمبھ کےنام سے شروع کیا گیا  تھا ، جو 2017 ء میں 94 ویں فاؤنڈیشن کورس کا حصہ تھا ۔

          2020 ء میں 95 ویں فاؤنڈیشن کورس میں مختلف  سروسیز کے 428 شرکاء نے 12 اکتوبر ، 2020 ء کو کورس کا آغاز کیا ۔ آرمبھ  کا انعقاد 14 اکتوبر سے 31 اکتوبر  ، 2020 ء میں کیا گیا ، جس میں عالمی ماہرین نے ‘‘ بھارت میں حکمرانی  @ 100 ’’ پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔

          ایل بی ایس این اے اے  کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سنجیو  چوپڑہ نے اپنے خطاب میں بتایا کہ آن لائن  سیشن کے لئے ایل بی ایس این اے اے میں  ٹریننگ مینجمنٹ  سسٹم ( ایل ایم ایس ) کا استعمال کیا جا رہا ہے ، جو ‘‘ گیان ’’  کے نام سے جانا جاتا ہے ۔

          ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے بہترین زیر تربیت افسران کو صدرِ جمہوریہ کا گولڈ میڈل  بھی عطا کیا ۔ انہوں نے مسوری کے چاری ویلے میں  ایک سرکاری پرائمری اسکول کا سنگ بنیاد بھی رکھا ۔ اس موقع پر  افسران کی بنائی گئی ایک مختصر فلم کی نمائش بھی کی گئی ۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( م ن ۔ و ا ۔ ع ا ) ( 18-12-2020 )

U. No. 8214



(Release ID: 1681822) Visitor Counter : 174